حدیقۃ الصالحین — Page 803
803 حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ جب نبی صلی علیم کے صاحبزادے ابراہیم فوت ہوئے تو رسول اللہ صلی لیلی کلم نے حضرت علی بن ابی طالب کو ان کی والدہ ماریہ کے پاس بھیجا اور وہ ایک بالا خانہ میں تھیں۔چنانچہ انہوں نے صاحبزادہ ابراہیم کو ایک طشت میں اٹھایا اور اپنے سامنے گھوڑے پر رکھ لیا۔پھر انہیں لے کر نبی صلی علی الم کے پاس آئے۔انہیں غسل دیا اور کفن پہنایا اور انہیں لے کر قبرستان گئے اور صحابہ بھی ساتھ تھے۔قبرستان میں انہیں دفن کیا اور پھر قبر پر ہاتھ رکھ کر فرمایا خدا کی قسم یہ نبی ہے نبی کا بیٹا ہے۔992- أَبُو بَكْرٍ خَيْرُ النَّاسِ إِلا أَنْ يَكُونَ نَبِيُّ (طب عد) عَن سَلَمَةَ بنِ الأَكْوَعِ۔(الجامع الصغير فى احاديث البشير النذير (للسيوطى)، حرف الهمزة، روايت نمبر 70) روایت ہے کہ آنحضرت صلی الم نے فرمایا ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔أَبُو بَكْرٍ افضَلُ هذه الأمة إِلا أَنْ يَكُونَ نَبِيَّاً كنوز الحقائق من حديث خير الخلائق، حرف الهمزه ، روایت نمبر 82، جلد 1 ، صفحه 12) روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ ﷺ نے فرمایا ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔أَبُو بَكْرٍ خَيْرُ النَّاسِ بَعْدِي إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيُّ (کنز العمال، حرف الفاء ، كتاب الفضائل من قسم الأفعال، الباب الثالث: في ذكر الصحابة وفضلهم رضي الله عنهم أجمعين الفصل الثاني: في فضائل الخلفاء الأربعة رضوان الله تعالى أجمعين، فضل أبو بكر الصديق رضي الله عنه 32578) م الله روایت ہے کہ آنحضرت علی ای کم نے فرمایا ابو بکر اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔