حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 799 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 799

799 عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ قَاعَدْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ خَمْسَ سِنِينَ فَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُوسُهُمُ الأَنْبِيَاء ، كُلَّمَا هَلَكَ نَبِي خَلَقَهُ نَبِي، وَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِى، وَسَتَكُونُ خُلَفَاءُ فَتَكْثُرُ ، قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا ؟ قَالَ فُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ، فَالْأَوَّلِ، وَأَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ ، فَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ (مسلم کتاب الامارة باب وجوب بالوفاء ببيعة الخلفاء ،الاول فالاول 3415) ابی حازم سے روایت ہے کہ میں حضرت ابو ہریرہ کا پانچ سال ہم نشین رہا۔میں نے ان کو نبی صلی اہیم سے حدیث بیان کرتے سنا آپ نے فرمایا بنی اسرائیل کی قیادت انبیاء کرتے تھے جب کوئی نبی فوت ہو تا تو اس کا جانشین نبی ہوتا اور میرے بعد کوئی نبی نہیں۔میرے بعد خلفاء ہوں گے اور ایک وقت میں ایک سے زیادہ ہوں گے۔انہوں نے عرض کی تو پھر آپ ہمیں کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا پہلے کی بیعت سے وفاداری کرو اور پھر پہلے کی اور ان کے حق انہیں دو کیونکہ اللہ ان سے ان کے بارہ میں پوچھے گا جن کا اس نے انہیں نگران بنایا تھا۔قَاعَدْتُ أَبَا هُرَيْرَةً خَمْسَ سِنِينَ، فَسَمِعْتُهُ يُحَدِثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ، كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيُّ خَلَفَ نَبِيُّ، وَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي، إِنَّهُ سَيَكُونُ خُلَفَاءُ فَتَكْثُرُ قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا ؟ قَالَ فُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ، وَأَعْطُوهُمْ حَقَّهُمُ الَّذِي جَعَلَ اللَّهُ لَهُمْ ، فَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ مسند الإمام أحمد بن حنبل ، مسند المكثرين من اصحابه ، مسند ابى هريرة رضی اللہ عنہ 7947) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللی یکم نے فرمایا تم سے پہلے بنی اسرائیل کی سرداری اور حکومت انبیاء کے سپر د ہوتی تھی۔جب بھی کوئی نبی فوت ہوتا تو اس کا قائم مقام دوسرا نبی بھیج دیا جاتا (جو اپنے احکام جاری کرتا) لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں جو اپنے احکام جاری کرے) بلکہ میرے بعد (میرے ہی احکام کی پیروی کرنے والے) خلفاء ہوں گے اور فساد کے زمانہ میں بعض اوقات ایک سے زیادہ لوگ خلافت کا دعویٰ کرنے والے ہوں