حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 796 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 796

796 تمہیں یہ بھی نہ دوں اور تو ہر گز اللہ کے فیصلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گا، جو تیرے لئے مقدر ہے اور اگر تو پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو اللہ تمہاری جڑ کاٹ دے گا اور میں تمہیں وہی شخص دیکھ رہا ہوں جس کے متعلق مجھے خواب میں بہت کچھ دکھایا گیا ہے اور یہ ثابت نہیں جو میری طرف سے تمہیں جواب دیں گے اور یہ کہہ کر آپ اس کو چھوڑ کر واپس چلے گئے۔حضرت ابن عباس کہتے تھے : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے متعلق پوچھا کہ تم کو میں وہی شخص دیکھ رہا ہوں جس کے متعلق مجھے خواب میں وہ کچھ دکھایا گیا جو دکھایا گیا۔حضرت ابوہریر ڈا نے مجھ سے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک بار میں سویا ہوا تھا کہ اس اثنا میں میں نے اپنے ہاتھ میں سونے کے دو لنگن دیکھے۔ان کی کیفیت نے مجھے فکر میں ڈال دیا۔پھر مجھے خواب میں وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونکوں۔چنانچہ میں نے ان پر پھونکا اور وہ اُڑ گئے۔میں نے ان کی تعبیر دو جھوٹے شخص سمجھے جو میرے بعد ظاہر ہوں گے۔ان میں سے ایک عنسی ہے اور دوسر امسیلمہ۔987 - عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيْبِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِي: أَنْتَ مِنِي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِى (مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل على بن ابى طالب رضی اللہ عنہ 4404) عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی نیلم نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ تم میرے لئے ایسے ہو جیسے موسی کے لئے ہارون سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔یہ مد نظر رہے کہ حضور صلی علیم نے عیسی علیہ السلام کے آنے کی بشارت دی ہے اور ان کو نبی اللہ کے لفظ سے ذکر کیا ہے (مسلم کتاب الفتن واشراط الساعة باب ذكر الدجال وصفته و مامعہ 5214)