حدیقۃ الصالحین — Page 790
790 حدیث کے متعلق توثیق چاہیں یہانتک کہ جب حضرت ابو ہریرہ کی وفات ہو گئی تو ہم نے ایک دوسرے سے اس کا ذکر کیا اور ایک دوسرے کو ملامت کی کہ کیوں نہ ہم نے اس بارہ میں حضرت ابو ہریرہ سے بات کرلی کہ اگر انہوں نے اسے آپ سے سنا تھا تو وہ اسے رسول اللہ صلی الی کم کی طرف منسوب کریں اسی دوران عبد اللہ بن ابراھیم بن قارظ سے ہماری مجلس ہوئی۔تو ہم نے اس روایت کا ذکر کیا اور حضرت ابو ہریرہ کی اس روایت کے مرفوع ہونے کے بارہ میں جو کوتاہی ہم سے ہوئی تھی اس کا بھی ذکر کیا۔ہمیں عبد اللہ بن ابراہیم نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔982ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ الأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي، كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بَيْتًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ، إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِهِ، وَيَعْجَبُونَ لَهُ، وَيَقُولُونَ هَلَّا وُضِعَتْ هَذِهِ اللَّبِنَةُ ؟ قَالَ فأنا الليته وأنا خاتم النبيين (صحيح البخاري كتاب المناقب باب خاتم النبيين صلى اللہ علیہ وسلم (3535) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری مثال اور ان انبیاء کی مثال جو مجھ سے پہلے تھے ایسی ہے جیسے کسی شخص نے گھر بنایا اور اسے خوب آراستہ پیراستہ کیا ہو سوائے اس جگہ کے جہاں کونے کی ایک اینٹ رکھی جاتی ہے۔لوگ اس گھر میں پھرنے لگے اور اس سے تعجب کرتے اور کہتے : یہ اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی۔آپ فرماتے تھے : میں وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔