حدیقۃ الصالحین — Page 784
784 وحی والہام اور امت محمدیہ 979 - أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا المُبَشِّرَاتُ قَالُوا: وَمَا المُبَشِرَاتُ ؟ قَالَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ (صحيح البخاري كتاب التعبير باب المبشرات (6990) حضرت ابوہریرہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی علی کل سے سنا آپ فرماتے تھے۔نبوت سے اب بشارت دینے والی باتیں ہی رہ گئی ہیں۔لوگوں نے کہا ان بشارت دینے والی باتوں سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا اچھی خواب۔حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرِسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِى وَلَا نَبِي، قَالَ فَشَقَ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ لَكِن الْمُبَشِرَاتُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا الْمُبَشِرَاتُ؟ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ، وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النبوة (ترمذی کتاب الرویاء باب ذهبت النبوة و بقيت المبشرات (2272 حضرت انس بن مالک نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللی کرم نے فرمایا یقیناً رسالت اور نبوت منقطع ہو گئی ہے پس میرے بعد نہ رسول ہے اور نہ نبی۔راوی کہتے ہیں یہ بات لوگوں پر گراں گزری۔اس پر آپ نے فرمایا لیکن مبشرات ( باقی ہیں)۔لوگوں نے پوچھا یار سول اللہ ! مبشرات سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا ایک مسلمان کا خواب اور وہ نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔