حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 767 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 767

767 پس اسے قبول کر دیا اس پر رسول اللہ صلی للی کم کا سلام بھیجو۔میں اس کے بارہ میں بتارہاہوں وہ میری تصدیق کرے گا۔جب اس کی وفات کا وقت آئے، کہا میری طرف سے اسے سلام پہنچاؤ۔-963- عَنْ أَنَيى بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً، وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا، وَلَا النَّاسُ إِلَّا شُحا ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ، وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ( سنن ابن ماجه کتاب الفتن باب شدة الزمان 4039) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا معاملہ سختی میں بڑھتا جائے گا اور دنیا صرف تنزل میں اور لوگ حرص و بخل میں اور قیامت قائم نہیں ہوگی مگر بد ترین لوگوں پر اور المہدی صرف عیسی ابن مریم ہے۔لا يَزْدَادُ الأمْرُ إلا هدَّةً، وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا، وَلَا النَّاسُ إِلَّا هُاً، وَلَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ إِلَّا على شِرَارِ النَّاسِ، وَلَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ۔(هـ، ك ـ عن أنس) (کنز العمال حرف القاف كتاب القيامة - من قسم الأقوال الباب الأول: في أمور تقع قبلها الفصل الرابع في ذكر اشراط الساعة الكبرى ، باب خروج المهدي 38656) (حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷺ نے فرمایا ) معاملات شدت اختیار کرتے جائیں گے دنیا پر ادبار چھا جائے گالوگ بخیل ہو جائیں گے شریر لوگ قیامت کا منظر دیکھیں گے۔ایسے ہی نازک حالات میں اللہ تعالیٰ کا مامور ظاہر ہو گا۔عیسی کے سوا اور کوئی مہدی نہیں ( یعنی مسیح ہی مہدی ہوں گے کیونکہ مہدی کا کوئی الگ وجود نہیں ہے)۔