حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 761 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 761

761 نوٹ:۔وَجَبَ نُزُولُه فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَتَعَلَّقِهِ بِبَدَانٍ آخَرَ (عرائس البيان في حقائق القرآن ، هاشیه محی الدین ابن عربی ، تحت الايت بَلْ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ۔۔۔النساء 159 ،جلد 1صفحه 262،) حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی نے فرمایا ہے کہ عیسی ابن مریم کا آخری زمانہ میں نزول ان کے دوسرے بدن سے تعلق کی صورت میں واجب ہے۔قَالَتْ فِرْقَةٌ نُزُول عِيسَى خُرُوجُ رَجُلٍ يُشْبِهُ عِيسَى فِي الْفَضْلِ وَالشَّرْفِ كَمَا يُقَالُ لِلرَّجُلِ الْخَيْرِ مَلَكَ وَلِلشَّرِيرِ شَيْطَان تَشْبِيْئًا بِبِمَا وَلا يُرَادُ الْأَعْيَانُ (خريدة العجائب و فريدة الغرائب ( لابن الوردی ، باب بقية من خبر عيسى علیہ سلام صفحہ 442) ایک گروہ نے کہا ہے کہ عیسی کے نزول سے مراد یہ ہے کہ ایک شخص مبعوث ہو گا جو عیسی علیہ السلام سے فضل اور شرف میں مشابہ ہو گا۔جس طرح نیک آدمی کو فرشتہ اور شریر کو شیطان کہہ دیا جاتا ہے۔تشبیہ کی وجہ سے حقیقی شخصیات مراد نہیں ہو تیں۔955 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ عِيسَى ومُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ، فَأَمَّا عِيسَى فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِ، وَأَمَّا مُوسَى، فَآدَمُ جَسِيمٌ سَبْطُ حاله من رجال الأط (صحيح البخاري كتاب احادیث الانبیاء باب قول الله واذكر فى الكتاب مرين اذ انتبذت من اهلها 3438) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے عیسی عالی اسلام اور موسیٰ علیہ اسلام اور ابراہیم علیہ سلام کو دیکھا۔عیسیٰ علیہ السلام جو تھے تو ان کا رنگ سرخ ، گھونگھریالے بال اور سینہ چوڑا رکھتے تھے اور موسیٰ علیہ سلام جو تھے تو وہ گندم گوں، فربہ جسم، سیدھے بالوں والے، جیسے کہ وہ زُھ کے لوگوں میں سے ہیں۔