حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 752 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 752

752 دجال اور یا جوج ماجوج کے ظہور سے تعلق رکھنے والی احادیث پر تبصرہ یہ اصول مسلمہ ہے کہ صحف آسمانی اور کلام الہی میں پیشگوئیوں کی زبان تمثیل، مجاز اور استعارہ پر مشتمل ہوتی ہے اور اس انداز سے بکثرت کام لیا جاتا ہے۔دجال کی پیشگوئی میں بھی یہی انداز بیان اختیار کیا گیا ہے۔چنانچہ خروج دجال کے باب میں جو احادیث درج ہیں ان پر مجموعی نظر ڈالنے سے یہ حقیقت ظاہر ہوتی ہے کہ دجال اور یورپی عیسائی طاقتیں اسی طرح یا جوج ماجوج اور وہر یہ قوتیں ایک ہی گروہ انسانی کے مختلف صفاتی نام ہیں۔کیونکہ بعض احادیث میں آخری زمانہ میں دجال اور یا جوج ماجوج کے غلبہ کا ذکر ہے کہ وہ ساری دنیا پر مسلط ہو جائیں گے اور بعض دوسری احادیث میں اسی دور میں رومیوں یعنی یورپی اور روسی عیسائیوں اور دہریوں کے تسلط اور غلبہ کا ذکر ہے اور وہ احادیث جن میں حضرت عیسی اور مہدی کے کارناموں کا بیان ہے ان میں اگر ایک طرف دجال کے قتل کا ذکر ہے تو دوسری طرف عیسائیوں کے عقائد صلیب و کفارہ کے بطلان اور ان کے مٹانے کا اظہار ہے جس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ دجالیت اور عیسائیت ایک ہی فتنہ کے دو نام ہیں۔غرض ایک ہی وقت میں ایک طرف دجال اور یا جوج ماجوج کا غلبہ اور دوسری طرف یور بین اقوام کا غلبہ خواہ وہ یورپین عیسائیت کے عقائد رکھنے والے ہوں یا دہر یہ صفت اشتراکی ہوں اور ان فتنوں کے استیصال کے لئے مسیح و مہدی کا ظہور اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ان پیشگوئیوں میں ایسی قوموں کی طرف ہی اشارہ ہے جن کو بعض صفات کے لحاظ سے کبھی دجال یا یاجوج ماجوج کہا گیا ہے اور کبھی روم کا نام دیا گیا ہے۔