حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 748 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 748

748 تلواروں کو زیتون کے درخت) سے لٹکا کر اموالِ غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے کہ ان میں شیطان بلند آواز سے کہے گا کہ مسیح دجال تمہارے پیچھے تمہارے اہل و عیال میں ہے۔وہ وہاں سے نکلیں گے اور یہ جھوٹ ہو گا۔جب وہ شام آئیں گے جب وہ ( دجال ) نکلے گا۔وہ جنگ کی تیاری کے لئے صفیں سیدھی کر رہے ہوں گے کہ نماز کھڑی ہونے کا وقت آجائے گا۔تو مسیح ابن مریم نازل ہوں گے اور ان کی امامت کروائیں گے۔جب اللہ کا دشمن اسے دیکھے گا تو ایسے گھل جائے گا جیسے نمک پانی میں گھل جاتا ہے اور اگر وہ (مسیح) اسے چھوڑ بھی دیں تب بھی وہ خود ہی گھل کر ہلاک ہو جائے گا لیکن اللہ اسے اس (مسیح) کے ہاتھ سے قتل کرے گا اور و والو گوں کو اس ( رجال) کا خون اپنی بر چھی پر دکھائے گا۔946- قَالَ الْمُسْتَوْرِدُ الْقُرَشِيُّ، عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّاسِ فَقَالَ لَهُ عَمْرُو: أَبْصِرُ مَا تَقُولُ، قَالَ أَقُولُ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ، إِنَّ فِيهِمْ لَخِصَالًا أَرْبَعًا: إِنَّهُمْ لَأَحْلَمُ النَّاسِ عِنْدَ فِتْنَةٍ، وَأَسْرَعُهُمْ إِفَاقَةً بَعْدَ مُصِيبَةٍ، وَأَوْشَكُهُمْ كَرَّةً بَعْدَ فَرَةٍ وَخَيْرُهُمْ لِمِسْكِينٍ وَيَتِيمٍ وَضَعِيفٍ، وَخَامِسَةٌ حَسَنَةٌ جَمِيلَةٌ: وَأَمْنَعُهُمْ مِنْ ظُلْمِ الْمُلُوكِ (مسلم کتاب الفتن باب تقوم الساعة و الروم اكثر الناس5144) حضرت مُستَورِ د قرشی نے حضرت عمرو بن العاص کی موجودگی میں کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا قیامت اس وقت آئے گی جب لوگوں میں سے اکثر رومی ہوں گے۔حضرت عمرو نے ان سے کہا کہ دیکھ لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ میں وہی کہہ رہا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی الم سے سنا انہوں (حضرت عمرو) نے کہا کہ تم اگر ان کے بارہ میں یہ کہتے ہو تو ان میں چار خوبیاں ہیں (1) فتنہ کے وقت وہ لوگوں میں سب سے زیادہ حلیم ہوتے ہیں اور (2) کسی تکلیف کے بعد سب (لوگوں ) سے جلدی افاقہ پاتے ہیں