حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 746 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 746

746 حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا وہ گھڑی “ قائم نہیں ہو گی یہانتک کہ مسلمان یہود سے جنگ کریں گے اور مسلمان انہیں قتل کریں گے یہانتک کہ یہودی کسی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپ جائے گا تو وہ پتھر یا درخت کہے گا اے مسلمان !اے اللہ کے بندے !یہ میرے پیچھے یہودی ہے آ اور اسے قتل کر سوائے غرقد (درخت) کے کیونکہ وہ یہود کا درخت ہے۔944 - يَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ رِجَالٌ يَختِلُونَ الدُّنْيَا بِالدِّينِ يَلْبَسُونَ لِلنَّاسِ جُلُودَ الضَّأْنِ مِنَ اللَّينِ أَلْسِنَتُهُمْ أَخْلَى مِنَ العَسَلِ وَقُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الذَّتَابِ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَبِي يَغْتَرُّونَ أَمْ عَلَى يَجْتَرِؤُونَ؟ فَبِي حَلَفْتُ لَأَبْعَثَنَّ عَلَى أُولَئِكَ مِنْهُمْ فِتْنَةً تَدَعُ الْحَلِيمَ مِنْهُمْ حَيْرَانَ ـ (ت ـ عن أبى هريرة ) (کنز العمال، حرف القاف، كتاب القيامة من قسم الأقوال الباب الأول: في أمور تقع قبلها ، الفصل الثالث في أشراط الساعة الصغرى 38443) (حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی للی یکم نے فرمایا ) آخری زمانہ میں کچھ لوگ ظاہر ہوں گے جو دنیا اور پیسہ کے زور پر دین پھیلائیں گے اور لالچ کے ذریعہ لوگوں کے ضمیر خرید لیں گے۔دنیا کے سامنے وہ بھیٹروں کا لباس پہن کر آئیں گے (یعنی بظاہر بڑے نرم مزاج اور ٹھنڈی طبیعت کے ہوں گے۔ان کی زبانیں شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہوں گی (اور اپنی چکنی چپڑی اور میٹھی باتوں سے لوگوں کا دین بدلنے کی کوشش کریں گے ) لیکن ان کے دل بھیڑیوں کے سے ہوں گے ( یعنی اندر سے ان کی نیتیں سخت خراب اور ان کے ارادے بڑے خطرناک ہوں گے)۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے حلم کی وجہ سے ان کو دھوکا لگا ہے اور میرے خلاف ایسی نار واجرات کی ہے میں اپنی ذات کی قسم کھاتا ہوں کہ میں انہی میں سے اور ان کے اندر سے ہی ایسے فتنہ گر پیدا کروں گا کہ ان کے فتنوں اور کارستانیوں کو دیکھ کر عقلمند اور دانا حیران و ششدر رہ جائیں گے۔