حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 740 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 740

740 ایک کیڑا بھیجے گا۔ایک آدمی کے مرنے کی طرح سب ہلاک ہو جائیں گے۔پھر اللہ کے نبی عیسی اور ان کے ساتھی زمین پر اتریں گے تو زمین میں ایک بالشت بھر جگہ بھی ان کی چربی اور تعفن سے خالی نہ پائیں گے۔پھر اللہ کے نبی عیسی اور ان کے ساتھی اللہ کی طرف توجہ کریں گے تو اللہ پرندوں کو بھیج دے گا جو سختی اونٹوں کی گردنوں کی طرح ہوں گے۔وہ ان کی لاشیں اٹھا اٹھا کر وہاں پھینکیں گے جہاں اللہ چاہے گا پھر اللہ بارش بھیجے گا جس سے خاک دخشت کا گھر یا نیمہ نہیں بچائے گا۔پھر زمین کو دھو ڈالے گی یہا تک کہ اسے آئینے کی طرح کر دے گی پھر زمین سے کہا جائے گا کہ اپنا پھل اگا اور اپنی برکت لوٹا۔اس دن ایک انار سارا گر وہ کھائے گا اور اس کے چھلکے سے سایہ لیں گے اور دودھ میں برکت دی جائے گی حتی کہ دودھ والی اونٹنی ایک بڑے گروہ کو کفایت کرے گی۔ایک دودھ والی گائے ایک قبیلے کو کفایت کرے گی۔ایک دودھ والی بکری کا دودھ ایک خاندان کو کفایت کرے گا۔اسی دوران اللہ ایک خوشگوار ہوا بھیجے گا جو ہر مسلمان کے پہلو کو لگے گی اور ہر مسلمان اور مومن کی روح قبض کرلے گی اور صرف شریر لوگ رہ جائیں گے جو گدھوں کی طرح لڑائی ، فساد کریں گے اور ان پر وہ گھڑی آئے گی۔938 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ الدَّجَّالَ بَيْنَ ظَهْرَانَي النَّاسِ، فَقَالَ إِنَّ اللهَ تَعَالَى لَيْسَ بِأَعْوَرَ، أَلَا وَإِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَالَ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُمْنَى، كَانَ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ (مسلم کتاب الفتن و اشراط الساعة باب ذكر الدجال و صفته و ما معه 5204) حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الیم نے لوگوں کے سامنے دجال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا یقینا اللہ تعالی یک چشم نہیں ہے اور سنوا مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہے گویا اس کی آنکھ انگور کا پھولا ہوا دانہ ہے۔