حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 739 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 739

739 وہ اس کی بات مان لیں گے۔اس پر وہ بادلوں کو حکم دے گا تو وہ خوب بارش برسائیں گے اور زمین کو حکم دے گا تو وہ اگائے گی اور شام کو ان کے مویشی آئیں گے تو ان کی کو ہانیں پہلے سے بہت اونچی ہوں گی ، ان کے تھن بھرے ہوئے ہوں گے اور ان کی کو کھیں بھری ہوں گی۔پھر وہ ایک اور قوم کو بلائے گا وہ اس کی بات کو رد کر دیں گے اور وہ ان کے پاس سے چلا جائے گا تو وہ قحط میں مبتلا ہو جائیں گے اور ان کے ہاتھوں میں ان کے مالوں میں سے کچھ نہ رہے گا اور وہ (دجال) ویرانے سے گزرے گا تو اسے کہے گا کہ اپنے خزانے نکال تو اس (ویرانے) کے خزانے اس طرح اس کے پیچھے چل پڑیں گے جیسے شہد کی نر مکھیاں۔پھر وہ ایک بھر پور جوان آدمی کو بلائے گا اور اسے تلوار سے مارے گا اور اس کے دو ٹکڑے کر دے گانشانے پر مارنے کی طرح پھر اسے پکارے گا تو وہ روشن چہرے کے ساتھ ہنستا ہوا آئے گا۔اتنے میں اللہ مسیح ابن مریم کو مبعوث کرے گا اور وہ سفید مینار کے پاس دمشق کے شرقی جانب دوزر د چادروں میں دو فرشتوں کے بازؤوں پر اپنے ہاتھ رکھے ہوئے اترے گا۔جب وہ اپنا سر جھکائے گا تو سر سے پانی کے قطرے ٹپکیں گے اور جب سر اٹھائے گا تو موتی کی طرح بوندیں ٹپکیں گی۔کافر (جو) اُس کی سانس کی ہو ا پائے، اس کے لئے کچھ چارہ ممکن نہیں مگر یہ کہ وہ مر جائے گا اور اس کی سانس وہاں تک جائے گی جہاں تک اس کی نظر جائے گی۔پھر وہ ( مسیح دجال) کو تلاش کرے گا یہانتک کہ اسے باب لد پر پالے گا اور اسے قتل کر دے گا پھر عیسی بن مریم کے پاس ایک قوم آئے گی جنہیں اللہ نے اس (دجال) سے محفوظ رکھا تھا وہ (عیسی بن مریم ) ان کے چہروں پر ہاتھ پھیریں گے اور انہیں جنت میں ان کے درجے بتائیں گے۔وہ اس حالت میں ہوں گے کہ اللہ عیسی کی طرف وحی کرے گا کہ میں نے اپنے کچھ ایسے بندے نکالے ہیں جن سے لڑنے کی کسی میں تاب نہیں۔پس میرے بندوں کو طور کی طرف لے جاؤ۔پھر اللہ یاجوج ماجوج کو بھیجے گا وہ ہر بلندی کو پھلانگتے ہوئے آئیں گے۔ان کا پہلا ہر اول دستہ بحیرہ طبریہ سے گذرے گا۔وہ جو اس میں ہو گا پی جائیں گے اور ان کا آخری دستہ گذرے گا تو کہے گا یہاں کبھی پانی ہوتا تھا۔اللہ کے نبی عیسی اور ان کے ساتھیوں کو محصور کر دیا جائے گا یہانتک کہ ان میں سے ایک کے لئے بیل کا سر ، آج تم میں سے کسی ایک کے لئے سو دینار سے بہتر ہو گا۔پھر اللہ کے نبی عیسی اور ان کے ساتھی (خدا کی طرف توجہ کریں گے۔تو اللہ ان ( یا جوج ماجوج) کی گردنوں میں