حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 678 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 678

678 سے کہ جو میں نے کبھی دیکھے فرماتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا۔یہ کون ہے اور یہ کون ہیں ؟ فرماتے تھے۔انہوں نے مجھ سے کہا۔چلے چلو۔آپ فرماتے تھے ہم چل پڑے اور ایک بہت ہی بڑے باغ پر پہنچے۔میں نے کبھی اس سے بڑا اور نہ اس سے بڑھ کر خوبصورت کبھی کوئی باغ دیکھتا۔فرماتے تھے انہوں نے مجھ سے کہا اس درخت پر چڑھ جاؤ۔فرماتے تھے ہم اس پر چڑھ گئے اور ایک ایسے شہر پر پہنچے جو سونے کی اینٹوں اور چاندی کی اینٹوں سے بنا تھا اور ہم شہر کے دروازے پر آئے اور ہم نے (اسے) کھولنا چاہا۔وہ ہمارے لئے کھول دیا گیا۔ہم اس کے اندر گئے تو ہم کو ایسے آدمی ملے کہ جن کا آدھا دھڑ نہایت ہی خوبصورت ایسا کہ جو تم نے کبھی دیکھا ہو اور آدھا دھڑ نہایت ہی بد صورت ایسا کہ جو تم نے کبھی دیکھا ہو۔فرماتے تھے۔ان دونوں نے ان لوگوں سے کہا۔چلے جاؤ اور اس ندی میں داخل ہو جاؤ۔آپ فرماتے تھے اور کیا دیکھتے ہیں کہ ایک ندی ہے جو سامنے بہہ رہی ہے اس کا پانی ایسا صاف جیسا سفیدی میں خالص دودھ ہوتا ہے۔چنانچہ وہ لوگ گئے اور اس میں کود پڑے۔پھر وہ ہمارے پاس لوٹ کر آئے وہ بد صورتی ان سے جاتی رہی اور وہ نہایت ہی خوبصورت ہو گئے۔آپ فرماتے تھے ان دونوں نے مجھ سے کہا۔یہ جنت عدن ہے اور وہ تمہارے ٹھہرنے کی جگہ ہے۔آپ فرماتے تھے۔میری نگاہ جو اوپر اٹھی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک محل ہے جو سفید ابر کی مانند ہے اور فرماتے تھے ان دونوں نے مجھ سے کہا۔یہی تمہارے ٹھہرنے کی جگہ ہے۔فرماتے تھے میں نے ان سے کہا۔تم دونوں کو اللہ برکت دے مجھے اجازت دو کہ میں اس کے اندر جاؤں۔ان دونوں نے کہا ابھی تو نہیں اور تم اس میں داخل ہو گے۔فرماتے تھے میں نے ان سے کہا کہ آج جو میں نے عجیب باتیں دیکھیں ہیں تو وہ کیا ہے جو میں نے دیکھا ہے فرماتے تھے۔ان دونوں نے مجھ سے کہا۔سنو ہم تمہیں اصل حقیقت بتلائے دیتے ہیں۔وہ پہلا شخص جس کے پاس تم آئے تھے۔اس کا سر پتھر سے پھوڑا جارہا تھا تو وہ شخص ہے جو قرآن سیکھتا ہے اور پھر اس کو چھوڑ دیتا ہے اور فرض نماز کو چھوڑ کر سورہتا ہے اور وہ شخص جس کے پاس تم آئے تھے جس کا جبڑا گدی تک اور اس کا نتھنا بھی گدی تک اور اس کی آنکھ بھی گدی تک چیری جارہی تھی تو وہ شخص ہے جو اپنے گھر سے صبح نکلتا ہے اور ایک جھوٹی بات بناتا ہے جو چاروں طرف پہنچ جاتی ہے اور وہ ننگے مرد اور عور تیں جو تم نے ایسے گڑھے میں دیکھے جو تنور کی طرح بنا ہوا تھاوہ زنا کرنے والے اور زنا