حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 677 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 677

677 دوسرے رخسار کی طرف جاتا اور اس سے وہی کرتا جو اس نے اس کے منہ کے پہلے رخسار سے کیا تھا۔اس طرف سے ابھی فارغ نہ ہو تا کہ وہ پہلی طرف ویسی اچھی بھلی ہو جاتی جیسی پہلی تھی۔پھر اس کے پاس آتا اور ویسے ہی کرتا جو اس نے پہلی بار کیا تھا فرماتے تھے۔میں نے کہا۔سبحان اللہ یہ کون ہیں ؟ فرماتے تھے۔ان دونوں نے مجھے سے کہا۔چلے چلو۔ہم چل پڑے۔پھر ایک ایسے گڑھے پر پہنچے جو تنور کی طرح تھا۔حضرت سمرہ بن جندب کہتے تھے میں سمجھتا ہوں کہ آپ یہ فرمایا کرتے تھے۔تو کیا سنتا ہوں کہ اس گڑھے میں شور وغل ہے۔فرماتے تھے۔ہم نے اس میں جھانکا تو کیا دیکھا کہ اس میں مرد اور عور تیں ہیں جو ننگے ہیں اور کیا دیکھتے ہیں کہ وہ نیچے سے شعلے اٹھ کر ان پر لپک رہے ہیں۔جب وہ شعلے ان پر لپکتے وہ چیختے چلاتے فرماتے تھے۔میں نے ان دونوں سے پوچھا۔یہ کون ہیں ؟ انہوں نے مجھ سے کہا۔چلے چلو۔فرماتے تھے۔ہم چل پڑے اور ایک ندی پر پہنچے۔حضرت سمرہ کہتے تھے۔میں سمجھتا ہوں آپ فرمایا کرتے تھے جو خون کی طرح لال تھی اور کیا دیکھتے ہیں کہ اس ندی میں ایک تیر اک شخص تیر رہا ہے اور کیا دیکھا کہ اس ندی کے کنارے پر ایک شخص ہے جس نے اپنے پاس بہت سے پتھر اکٹھے کر رکھے ہیں اور تیراک تیر تا رہتا ہے جتنی دیر تیرتا ہے پھر وہ اس شخص کی طرف منہ کرتا ہے جس نے اپنے پاس پتھر اکٹھے کر رکھے ہیں اور اس کے سامنے اپنا منہ کھول دیتا ہے تو وہ اس کے منہ میں وہ پتھر ڈال دیتا ہے اور پھر وہ جاکر تیرنے لگتا ہے۔پھر کچھ تھوڑی دیر بعد وہ اس کے پاس لوٹ آتا ہے۔جب کبھی وہ اس کے پاس لوٹ کر آتا ہے اپنا منہ اس کے سامنے کھول دیتا ہے اور وہ اس کے منہ میں پتھر رکھ دیتے۔آپ فرماتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا۔یہ دونوں کون ہیں ؟ فرماتے تھے۔ان دونوں نے مجھ سے کہا۔چلے چلو۔فرماتے تھے۔ہم چل پڑے اور ہم ایسے شخص کے پاس آئے جو بد صورت تھا بہت ہی بدصورت ایسا کہ تم نے کبھی کسی شخص کو دیکھا ہو کیا دیکھتے ہیں کہ اس کے پاس آگ ہے جس سے وہ سلگا رہا ہے اور اس کے گردا گر د دوڑ رہا ہے۔آپ فرماتے تھے میں نے ان سے کہا۔یہ کون ہے؟ فرماتے تھے۔ان دونوں نے مجھ سے کہا۔چلے چلو۔ہم چل پڑے اور سر سبز باغیچہ کے پاس پہنچے جس میں موسم بہار کے ہر قسم کے غنچے تھے اور اس باغیچہ کے در میان ایک لمبا شخص ہے اتنا لمبا کہ اونچائی کی وجہ سے میں اس کا سر بھی نہ دیکھ سکتا تھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ اس شخص کے گر دا گر داس کی کثرت