حدیقۃ الصالحین — Page 676
676 الَّذِي أَتَيْتَ عَلَيْهِ يَسْبَحُ فِي النَّهَرِ وَيُلْقَمُ الحَجَرَ ، فَإِنَّهُ آكِلُ الرِّبَا، وَأَمَّا الرَّجُلُ الكَرِيهُ المرآة، الَّذِي عِنْدَ النَّارِ يَحُمُّهَا وَيَسْعَى حَوْلَهَا، فَإِنَّهُ مَالِكَ خَازِنُ جَهَنَّمَ، وَأَمَّا الرَّجُلُ الطَّوِيلُ الَّذِي فِي الرَّوْضَةِ فَإِنَّهُ إِبْرَاهِيمُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَمَّا الوِلْدَانُ الَّذِينَ حَوْلَهُ فَكُلُّ مَوْلُودٍ مَاتَ عَلَى الفِطْرَةِ قَالَ فَقَالَ بَعْضُ المُسْلِمِينَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَوْلَادُ المُشْرِكِينَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَوْلَادُ المُشْرِكِينَ، وَأَمَّا القَوْمُ الَّذِينَ كَانُوا شَطْرُ مِنْهُمْ حَسَنًا وَشَطْرُ قَبِيعًا، فَإِنَّهُمْ قَوْمٌ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيْئًا، تَجَاوَزَ اللَّهُ عَنْهُم (بخاری کتاب التعبير باب تعبير الرويا بعد صلاة الصبح (7047) حضرت سمرہ بن جندب نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی میں کم اپنے صحابہ سے اکثر یہ پوچھا کرتے تھے۔کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا؟ حضرت سمرہ کہتے تھے۔تو پھر وہ لوگ جن کے متعلق اللہ چاہتا کہ بیان کریں آپ سے بیان کرتے اور ایک دن صبح کے وقت آپ نے فرمایا آج رات دو آنے والے میرے پاس آئے۔انہوں نے مجھے اٹھایا اور مجھ سے کہنے لگے۔چلو۔میں ان کے ساتھ چل پڑا اور ہم ایک شخص کے پاس آئے جو لیٹا ہو اتھا اور اتنے میں دیکھا کہ ایک دوسرا شخص ہے جو پتھر لئے اس کے پاس کھڑا ہے اور وہ جھک کر پتھر اس کے سر پر مارتا ہے اور سر کو پھوڑ دیتا ہے اور پھر وہ پتھر ادھر ڈھلک جاتا اور وہ پتھر کے پیچھے جاتا اور اس کو لیتا اور ابھی اس کے پاس لوٹ کر نہ آتا کہ اس کا سر ویسے ہی درست ہو جاتا جیسے پہلے تھا۔پھر وہ اس کے پاس آتا اور اس سے وہی کرتا جو پہلی دفعہ کیا۔آپ فرماتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا۔سبحان اللہ یہ دونوں کون ہیں ؟ آپ فرماتے تھے۔ان دونوں نے مجھ سے کہا۔چلے چلو۔فرماتے تھے۔ہم چل پڑے اور ایک شخص کے پاس آئے جو اپنی گدی کے بل چت لیٹا ہوا تھا اور ایک اور شخص ہے جو اس کے پاس لوہے کا کانٹا لئے کھڑا ہے اور وہ ان کے منہ کے ایک طرف جاکر اس کی باچھ اس کی گدی تک چیر ڈالتا اور اس کا نتھنا بھی گدی تک اور اس کی آنکھ بھی گدی تک چیر ڈالتا اور عوف اعرابی کہتے تھے اور کبھی ابور جاء نے بجائے يُشر شر کے يَشُقُ کہا۔آپ فرماتے تھے اس کے بعد وہاں سے ہٹ کر