حدیقۃ الصالحین — Page 646
646 حضرت عدی بن حاتم نے بیان کیا کہ نبی صلی ا ہم نے دوزخ کا ذکر کیا۔پھر آپ نے فرمایا دوزخ سے بچو اگر چہ کھجور کا ایک ٹکڑاہی دے کر اگر نہ پا سکو تو اچھی بات ہی سے۔شرم و حیا 825۔عَنْ زَيدَ بْنِ طَلْعَةَ بْنِ رُكَانَةَ ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ دِينِ خُلُقَ ، وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ (موطا امام مالک ، کتاب حسن الخلق ، باب ما جاء في الحياء 1678) حضرت زید بن طلحہ نبی صلی علیکم کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا ہر دین و مذہب کا ایک اپنا خاص خلق ہو تا ہے اور اسلام کا( یہ خاص ) خلق حیاء ہے۔826- عن أبي هريرة، قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيمَانُ يَضْعُ وَسَبْعُونَ أَوْ بِضْعُ وَسِتُونَ - شُعْبَةً، فَأَفْضَلُهَا قَوْلُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ (مسلم کتاب الایمان باب بیان عدد شعب الايمان وافضلها۔۔۔43) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا ایمان کی ستر سے کچھ اوپر یا فرمایا ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں۔اس کی سب سے افضل شاخ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کا اقرار کرنا اور سب سے عام راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹانا ہے اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔