حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 645 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 645

645 حوصلہ اور جرات، شجاعت اور بہادری 822- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالقُرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الغَضَبِ (بخاری کتاب الادب باب الحذر من الغضب 6114) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا ( مد مقابل کو) پچھاڑنے والا بہادر نہیں ہو تا بلکہ بہادر وہ شخص ہے جو غصہ کے وقت اپنے اوپر قابور رکھتا ہے۔حسن کردار ، بشاشت اور خوش خلقی 823 - عَنْ أَبِي ذَرٍ، قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهِ طَلْقٍ (مسلم کتاب الادب باب استحباب طلاقة الوجه عند اللقاء 4746) حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الم نے مجھے فرمایا نیکی کو حقیر مت سمجھو خواہ تمہارا اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی سے ملنا ہی کیوں نہ ہو۔824- عَنْ عَدِي بْنِ حَامٍ، قَالَ ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّار۔۔۔۔۔۔۔ثُمَّ قَالَ الهوا النار ولو بشق تمرةٍ، فَإِن لَّمْ تَجِل فَبِكَلِمَةٍ طَيْبَةٍ (بخاری کتاب الایمان باب طيب الكلام (6023)