حدیقۃ الصالحین — Page 611
611 فاقہ نے آلیا ہے تو اس کے لئے سوال جائز ہے یہانتک کہ اس کی معیشت کے لئے سہارا مل جائے یا معیشت کارخنہ بھر جائے۔اس کے سوا سوال کرنا اے قبیصہ حرام ہے۔اس کا مر تکب حرام کھاتا ہے۔778 ـ عَنْ سَعِيدٍ الطَانِ أَبِي البَخْتَرِي، أَنَّهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو كَبْشَةَ الأَنْمَارِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ثَلَاثَةٌ أُقْسِمُ عَلَيْهِنَّ وَأَحَدِثُكُمْ حَدِيثًا فَاحْفَظُونَ قَالَ مَا نَقَصَ مَالُ عَبْدٍ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلَا ظُلِمَ عَبْدٌ مَظْلِمَةً صَبَرَ عَلَيْهَا إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ عِزًّا، وَلَا فَتح عَبْد بَاب مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ بَاب فَقَرٍ أَوْ كَلِمَةٌ تَحْوَهَا وَأَحَدِثُكُمْ حَدِيقًا فَاحْفَظُوهُ فَقَالَ إِنَّمَا الدُّنْيَا لِأَرْبَعَةِ نَفَرٍ، عَبْدٍ رَزَقَهُ اللَّهُ مَالًا وَعِلْمًا فَهُوَ يَثْقِي فِيهِ رَبَّهُ، وَيَصِلُ فِيهِ رَحِمَهُ، وَيَعْلَمُ لِلَّهِ فِيهِ حَقًّا، فَهَذَا بِأَفْضَلِ المَنَازِلِ، وَعَبْدٍ رَزَقَهُ اللهُ عِلْمًا وَلَمْ يَرْزُقُهُ مَالًا فَهُوَ صَادِقُ النِيَّةِ يَقُولُ لَوْ أَنَّ لِي مَالًا لَعَمِلْتُ بِعَمَلِ فُلَانٍ فَهُوَ نِيَّتُهُ فَأَجْرُهُمَا سَوَاءٌ، وَعَبْدٍ رَزَقَهُ اللهُ مَالًا وَلَمْ يَرْزُقْهُ عِلْمًا ، فَهُوَ يَخْبِطُ فِي مَالِهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ لَا يَتَّقِي فِيهِ رَبِّهُ، وَلَا يَصِلُ فِيهِ رَحِمَهُ، وَلَا يَعْلَمُ لِلَّهِ فِيهِ حَقًّا، فَهَذَا بِأَخْبَكِ المَنَازِلِ، وَعَبْد لَمْ يَرْزُقُهُ اللهُ مَالًا وَلَا عِلْمًا فَهُوَ يَقُولُ لَوْ أَنَّ فِي مَالًا لَعَمِلْتُ فِيهِ بِعَمَلِ فُلانٍ فَهُوَ نِيَّتُهُ فَوِزْرُهُمَا سَوَاءٌ (ترمذی کتاب الزهد باب ما جاء مثل الدنيا مثل اربعة نفر (2325 حضرت ابو کبشہ انماری سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی علی یم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تین باتوں کے مؤثر ہونے کے بارہ میں میں قسم کھا سکتا ہوں تم ان باتوں کو یا در کھو۔اول یہ کہ صدقہ سے کسی کا مال کم نہیں ہو تا۔دوسرے کوئی مظلوم جب ظلم پر صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس کو عزت دیتا ہے۔تیسرے جب کوئی انسان اپنے لئے سوال اور مانگنے کا دروازہ کھول لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ غربت اور احتیان کا دروازہ اس پر کھول دیتا ہے۔یاد رکھو دنیا میں رہنے والے چار قسم کے انسان ہو سکتے ہیں ایک وہ جس کو اللہ تعالی نے مال اور علم دیا اور وہ