حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page vi of 863

حدیقۃ الصالحین — Page vi

بعض مقامات پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات درج ہیں، ان کے مکمل حوالہ جات شامل کر دئے گئے ہیں۔کتابیات کے باب میں تمام کتب اور مصنفین کے مکمل اسماء درج کئے گئے ہیں۔روایات کی سند کے الفاظ کے آغاز کو اصل ماخذ کے مطابق کر دیا گیا ہے۔علم کلام سے متعلقہ بعض عناوین بھی اس کتاب میں شامل ہیں، ان میں مندرج تمام حوالہ جات کو مکمل کر دیا گیا ہے۔جن مقامات پر ایک نمبر شمار کے تحت ایک سے زیادہ حوالہ جات درج تھے، وہاں اصل کتب سے حوالہ جات کو لیکر شامل کیا گیا ہے اور ان کا عربی اور اردو متن الگ درج کر دیا گیا ہے تاہم نمبر شمار مزید شامل کی گئی روایات پر نہیں لگایا گیا بلکہ اسی نمبر کے تحت ہی بغیر نمبر لگائے مزید دو یا تین (حوالہ جات کی تعداد کے مطابق) روایات مع اردو ترجمہ شامل کی گئی ہیں۔یوں حدیقہ الصالحین کا سابقہ ایڈیشن جو ۱۰۱۳ روایات پر مشتمل تھا، اب اس میں مکمل روایات کی تعداد ۱۲۵۴ ہے، گویا مزید ۲۴۱ روایات شامل کی گئی ہیں، تاہم نمبر شمار وہی پر انار کھا گیا ہے جس کے مطابق آخری روایت کا نمبر ۱۰۱۳ ہے۔مذکورہ بالا تمام اضافہ جات کے ساتھ حدیقہ الصالحین کا یہ نیا ایڈیشن انگلستان سے پہلی مرتبہ طبع کروایا جارہا ہے۔حدیث کی یہ ضروری کتاب ہر احمدی کے گھر میں ہونی چاہیئے تا کہ احباب جماعت اسلامی تعلیمات، آداب و اخلاق اور فقہی مسائل کے بارہ میں اپنے علم میں اضافہ کر سکیں۔اللہ تعالیٰ اس کی طباعت ہر لحاظ سے مفید و با برکت فرمائے۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف فروری 2019