حدیقۃ الصالحین — Page 577
577 زیادہ آسان ہے کہ میں اسے (اس) دنیا کے مال و متاع میں سے دوں بہ نسبت اس بات کے کہ قیامت کے روز وہ میری نیکیوں میں سے لے لے۔734 - أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَليُنَاوِلُهُ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ أو أكله أو المتَيْنِ، فَإِنَّهُ وَلِيَ عِلاجه (بخاری کتاب العتق باب اذا اتاه خادمه بطعامه (2557) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی العلیم نے فرمایا جب تم میں سے کسی ایک کے پاس اس کا خادم کھانا لے کر آئے تو اگر اس کو اپنے ساتھ نہ بٹھائے تو چاہیے کہ وہ اس کو ایک نوالہ یا دو نوالے یا فرمایا ایک لقمہ یادو لقمے دیدے، کیونکہ اس نے اس کو اپنی نگرانی میں پکایا ہے۔735- عن جابر ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَاتُ مَنْ كُن فِيهِ سَتَرَ اللهُ عَلَيْهِ كَنَفَهُ وَأَدْخَلَهُ جَنَّتَهُ: رِفقٌ بِالضَّعِيفِ، وَشَفَقَةٌ عَلَى الوَالِدَيْنِ، وَإِحْسَانُ إِلَى المَمْلُوكِ (ترمذى كتاب صفة القيامة باب ما جاء فى صفة اوانى الحوض (2494) حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا تین باتیں جس میں ہوں اللہ تعالیٰ اسے اپنی حفاظت اور رحمت میں رکھے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا۔پہلی یہ کہ وہ کمزوروں پر رحم کرے، دوسری یہ کہ وہ ماں باپ سے محبت کرے۔تیسری یہ کہ خادموں اور نوکروں سے اچھا سلوک کرے۔