حدیقۃ الصالحین — Page 568
568 حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس نے نبی صلی للہ ہم کو دیکھا۔آپ حضرت بوسہ لے رہے تھے۔اس نے کہا میرے دس بچے ہیں میں نے کبھی ان میں سے کسی کا بوسہ نہیں لیا تو رسول اللہ صلی للہ ﷺ نے فرمایا جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔723- عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَّا يَرْحَم النَّاسَ، لَا يَرْحَمُهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ (مسلم کتاب الفضائل باب رحمته الا الله على الصبيان والعيال 4269) حضرت جریر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ عزوجل اس پر رحم نہیں کرتا۔724- عن سهل، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا وَكَافِلُ اليَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا وَأَشَارَ بِالسَّبَابَةِ وَالوُسْطَى، وَفَرَّجَ بَيْنَهُمَا شَيْئًا (بخاری کتاب الطلاق باب اللعان (5304) حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا میں اور یتیم کی دیکھ بھال میں لگارہنے والا جنت میں اس طرح ساتھ ساتھ ہوں گے۔آپ صلی للی یم نے وضاحت کی غرض سے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کے درمیان تھوڑاسا فاصلہ رکھ کر دکھایا کہ اس طرح۔725 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتُ فِيهِ يَتِيمَ يُحْسَنُ إِلَيْهِ، وَشَرُّ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتُ فِيهِ يَتِيمَ يُسَاءُ إِلَيْهِ ابن) ماجه کتاب الادب باب حق اليتيم (3679)