حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 549 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 549

549 701 - حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِنٍ، قَالَ دَخَلْتُ عَلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ، وَنَهَانًا عَنْ سَبْعٍ: أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ، وَاتَّبَاعِ الْجَنَازَةِ، وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ، وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ ، أَوِ الْمُقْسِمِ، وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ، وَإِجَابَةِ الدَّاعِي، وَإِفْشَاءِ السَّلَامِ ، وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِهِمَ أَوْ عَنْ تَخَتُم بِالذَّهَبِ، وَعَنْ شُرْبٍ بِالْفِضَّةِ، وَعَنِ الْمَيَاثِرِ، وَعَنِ الْقَيْنِي، وَعَنْ لبْسِ الْحَرِيرِ وَالْإِسْتَبْرَقٍ وَالدِّيباج (مسلم کتاب اللباس والزينة باب تحریم استعمال اناء الذهب والفضة على الرجل و النساء 3834) حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے ہمیں سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا آپ نے ہمیں ارشاد فرما یا مریض کی عیادت کا ، جنازہ کے پیچھے چلنے کا، چھینک کے جواب دے نے کا اور قسم پوری کرنے یا قسم کھانے والے کی قسم پورا کرنے میں مدد کرنے کا اور مظلوم کی مدد کرنے کا اور پکارنے والے کی پکار کے جواب دے نے کا اور سلام کو رواج دے نے کا اور آپ نے ہمیں انگوٹھیوں سے یا ( فرمایا) سونے کی انگوٹھیاں پہننے سے اور چاندی کے برتھوں میں پینے سے اور ریشمی زین پوشوں سے، قسی بستی میں بننے والے ریشمی کپڑوں سے ، ریشم کے پہننے سے، موٹے ریشم سے اور ریشمی لباس کے استعمال سے منع فرمایا۔702 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِي قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللهِ أَوْصِنِي فَقَالَ عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ جِمَاعُ كُلِّ خَيْرٍ، وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهُ رهبانية المُسلم ، وَعَلَيْكَ بِذِكْرِ اللَّهِ فَإِنَّهُ نُورٌ لَكَ (الرسالة القشيريه ، باب التقوى صفحه 141 )