حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 534 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 534

534 حضرت ابو بکرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ال یکم نے فرمایا جب دو مسلمان تلوار لے کر ایک دوسرے سے لڑنے لگیں ان میں سے کوئی قتل ہو جائے تو قاتل و مقتول دونوں آگ میں جائیں گے ابو بکرہ کہتے ہیں کہ میں نے الله عرض کیا۔یارسول اللہ ! اس قاتل کو تو آگ میں جانا چاہئے۔لیکن مقتول کیوں آگ میں جائے آپ مصلی میں ہم نے فرمایاوہ بھی تو اپنے مد مقابل کے قتل کا آرزومند تھا۔679 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَبي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ قَرِبَ، قَالَ اضْرِبُوهُ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ، وَالضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، وَالشَّارِبُ بِقَوْبِهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ بَعْضُ القَوْمِ : أَخْرَاكَ اللهُ ، قَالَ لَا تَقُولُوا هَكَذَا، لَا تُعِينُوا عَلَيْهِ الشَّيْطَانَ (بخاری کتاب الحدود باب الضرب بالجريد و النعال (6777) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی ہوئی تھی۔آپ صلی علی کرم نے فرمایا اس کو مارو یعنی سزا دو۔حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ ہم میں سے کسی نے اسے ہاتھ سے مارا، کسی نے جوتی سے مارا، کسی نے کپڑے سے مارا، (غرض دھول دھپرہ کر کے اسے چھوڑ دیا )۔جب وہ واپس جانے لگا تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا اللہ تعالیٰ اسے رسوا کرے۔آپ صلی یکم نے فرمایا ایسا مت کہو۔ایسا کہہ کر تم اس کے خلاف شیطان کی مدد کرتے ہو ( بلکہ اس کے حق میں دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت اور سمجھ دے)۔680 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْرَءُوا الْحُدُودَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ مَا اسْتَطَعْتُمْ، فَإِنْ كَانَ لَهُ مَخْرَجُ فَخَلُّوا سَبِيلَهُ، فَإِنَّ الإِمَامَ أَنْ يُخْطِيَ فِي العَفْوِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يُخْطِيَ فِي العُقُوبَةِ۔(ترمذی كتاب الحدود باب ما جاء في در الحدود 1424)