حدیقۃ الصالحین — Page 527
527 671۔وَعَن ابْن مَسْعُود رَضِى اللهُ عَنْهُ قَالَ الرَّشْوَةُ فِي الحُكْمِ كُفْرُ وَهِي بَين النَّاسِ سُحْتُ (الترغيب و التهيب للمنذری ، کتاب القضاء و غیره ، ترهيب الراشى و المرتشى و الساعي بينهما 321) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رشوت کفر کے حکم میں شامل ہے۔اور یہ لوگوں کے در میان حرام ہے برکت کو ختم کرنے والی اور ناراضگی، دشمنی اور بے چینی پیدا کرنے والی حرکت ہے۔خصومات، مراجعات اور جرم و سزا 672ـ عَنْ أُناسٍ مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَبْعَثَ مُعَاذَا إِلَى الْيَمَنِ قَالَ كَيْفَ تَقْضِي إِذَا عَرَضَ لَكَ قَضَاءُ ؟ قَالَ أَقْضِي بِكِتَابِ اللهِ ، قَالَ فَإِنْ لَمْ تَجِدُ فِي كِتَابِ اللهِ ؟ ، قَالَ فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فَإِنْ لَمْ تَجِدُ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا فِي كِتَابِ اللهِ ؟ قَالَ أَجْتَهِدُ بِرَأْيِي وَلَا اَلُو فَضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدْرَهُ، فَقَالَ الْحَمْدُ للهِ الَّذِى وَفَقَ رَسُولَ رَسُولِ اللهِ لِمَا يُرْضى رَسُولُ اللهِ (ابوداؤد کتاب القضاء باب اجتهاد الراى في القضاء 3592) حضرت معاذ بن جبل کے حمص کے رہنے والے ساتھیوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے جب حضرت معاذ کو یمن بھیجنے کا ارادہ فرمایا تو فرمایا! جب تمہارے پاس قضائی معاملے آئیں گے تو کیسے فیصلہ کرو گے ؟ انہوں نے کہا کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا۔آپ نے فرمایا اگر تمہیں کتاب اللہ میں نہ ملے ؟ انہوں نے کہا پھر رسول اللہ صلی اللی علم کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا۔آپ نے فرمایا اگر تمہیں رسول اللہ صلی اللی علم کی سنت میں بھی نہ ملے اور کتاب اللہ میں بھی نہ ملے ؟ انہوں نے کہا پھر میں کوشش کر کے