حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 518 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 518

518 حضرت ابو سعید بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو لوگوں میں سے زیادہ محبوب اور اس کے زیادہ قریب انصاف پسند حاکم ہو گا۔اور سخت نا پسندیدہ اور سب سے زیادہ دور ظالم حاکم ہو گا۔656 - حَدَّثَنِي أَبُو الحَسَنِ، قَالَ قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ لِمُعَاوِيَةَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ إِمَامٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِى الحَاجَةِ، وَالخَلَّةِ، وَالمَسْكَنَةِ إِلَّا أَخْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ دُونَ خَلَّتِهِ، وَحَاجَتِهِ، وَمَسْكَنَتِهِ، فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا عَلَى حوائج النَّاسِ (ترمذی کتاب الاحكام باب ما جاء في امام الرعية 1332) ابوالحسن بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن مرہ نے حضرت معاویہ سے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی یی کم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو امام حاجتمندوں، ناداروں اور غریبوں کے لئے اپنا دروازہ بند رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضروریات وغیرہ کے لئے آسمان کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔(حضور علیہ السلام کے اس ارشاد کو سننے کے بعد ) حضرت معاویہ نے ایک شخص کو مقرر کر دیا کہ وہ لوگوں کی ضروریات اور مشکلات کا مداوا کیا کرے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔657ـ عَنْ أَبِي فِرَاسٍ، قَالَ خَطَبَنَا عُمَرُ بْنِ الْخَطَابِ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ عُمَّالِي لِيَضْرِبُوا أَبْشَارَكُمْ، وَلَا لِيَأْخُذُوا أَمْوَالَكُمْ، فَمَنْ فُعِلَ بِهِ ذَلِكَ فَلْيَرْفَعُهُ إِلَى أُقِضُهُ مِنْهُ، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَذَبَ بَعْضَ رَعِيَّتِهِ أَتُقِضُهُ مِنْهُ ؟ قَالَ إِى وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِلَّا أُقِضُهُ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَضَّ مِنْ نَفْسِهِ (ابوداؤد کتاب الديات باب القود من الضربة و قص الامير من نفسه 4537)