حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page v of 863

حدیقۃ الصالحین — Page v

☐ ☐ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم أَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمُ پیش لفظ مجموعه احادیث " حديقة الصالحین حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے بطور ناظم ارشاد وقف جدید انجمن احمد یہ ربوہ محترم ملک سیف الرحمن صاحب مرحوم سے تیار کر وایا تھا اور ۱۹۶۷ میں اس کی پہلی مرتبہ طباعت کی گئی تھی۔کتاب کا پیش لفظ طبع اول حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے قلم مبارک سے تحریر کر دہ ہے جو اس کتاب کی افادیت اور خصوصیات پر خوب روشنی ڈالتا ہے۔حدیقۃ الصالحین میں روحانی، دینی، اخلاقی، معاشرتی موضوعات پر حضرت رسول کریم محمد مصطفی صلی الیم کے مبارک ارشادات کو مختلف ابواب میں تقسیم کر کے بیان کیا گیا ہے۔اسی طرح حدیث کی اہمیت و ضرورت، کتب حدیث کی اقسام، جماعت احمدیہ کے نزدیک سنت اور حدیث کا مقام وغیرہ جیسے ضروری عناوین پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔یہ کتاب اپنے اختصار اور جامعیت کی وجہ سے دینی علوم کے طلباء کے لئے بالخصوص اور احباب جماعت کے لئے بالعموم علم حدیث سیکھنے کا پہلا زینہ ثابت ہوئی ہے۔سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر اس کتاب میں درج حوالہ جات کو اصل ماخذ کے مطابق درست کرنے کا پراجیکٹ نور فاؤنڈیشن ربوہ کے سپر د کیا گیا تھا۔مکرم عبد القدیر قمر صاحب (نور فاؤنڈیشن ربوہ) کو اس سلسلہ میں خاص خدمت کی سعادت ملی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔اس نئے ایڈیشن کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں: ہر حدیث کے حوالہ میں کتاب کے نام کے ساتھ باب، ذیلی باب اور حدیث نمبر درج کیا گیا ہے۔اس سے تحقیق کرنے والوں کو بہت آسانی ہو جائے گی۔کتب تفسیر کے حوالہ جات میں سورت اور آیت کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔