حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 478 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 478

478 ہے اس عالم نے کہا اچھا اس کو اندر آنے دو اس عورت نے اندر جا کر اس عالم سے کہا کہ میں تم سے ایک فتویٰ پوچھنے آئی ہوں عالم نے کہا ہو چھو عورت نے کہا میں نے اپنے پڑوسی سے کچھ زیور عاریتا کیا تھا میں اس زیور کو کافی عرصہ پہنتی رہی اب انہوں نے یہ زیور واپس مانگ بھیجا ہے کیا مجھے یہ زیور جو مجھے بہت پسند ہے واپس کرنا ہو گا دل تو اس کے واپس کرنے کو نہیں چاہتا۔اس فقیہہ اور عالم نے کہا کیوں نہیں، اس زیور کا واپس کرناضروری ہے کیونکہ یہ ان کا ہے۔عورت کہنے لگی ہی تو نہیں چاہتا۔عالم نے جواب دیا دل کی بات نہیں جن کا مال ہے وہ واپس مانگنے کے حقدار ہیں اور تجھے یہ واپس کرنا ہی پڑے گا یہ جواب سن کر وہ عورت کہنے لگی میاں! اللہ تجھ پر رحم کرے کیا تو ایسی چیز پر اتنا غم اور سوگ کر رہا ہے جو اللہ نے تجھے عاریت دی تھی اور پھر اپنی چیز واپس لے لی کیونکہ یہ اس کی امانت تھی اور اس نے اپنا ہی حق واپس لیا ہے۔اس دانا عورت کی یہ بات سن کر اس عالم کی آنکھیں کھل گئیں، اسے صبر کی توفیق ملی اور معمول کی زندگی شروع کر دی۔ا تجہیز و تدفین اور نماز جنازہ 605 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ، فَإِنْ تَكُ صَاحَةً فَخَيْرُ تُقَدِمُونَهَا ، وَإِنْ تَكُ سِوَى ذَلِكَ، فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ (بخاری کتاب الجنائز باب السعرة بالجنازة 1315) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا جنازہ جلدی لے جایا کرو۔اگر نیک (روح) ہوئی تو تم اچھی چیز آگے لے جارہے ہو اور اگر نیک نہ ہوئی تو دو بری ہوگی۔جسے تم اپنی گردنوں سے اتار دو گے۔