حدیقۃ الصالحین — Page 460
460 576 ـ عَنْ أَبِي الْحَمْرَاءِ، قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنَ بِجَنَبَاتِ رَجُلٍ عِنْدَهُ طَعَامُ فِي وِعَاءٍ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَقَالَ لَعَلَّكَ غَشَشْتَ، مَنْ غَشَنَا فَلَيْسَ مِنَّا (ابن ماجه كتاب التجارات باب النهي عن الغش (2225 حضرت ابو الحمر انہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی علیم کو دیکھا آپ ایک شخص کے پاس سے گذرے، اس کے پاس ایک برتن میں غلہ تھا۔آپ نے اس میں اپنا ہاتھ ڈالا اور فرمایا معلوم ہوتا ہے تم نے دھو کہ کیا ہے۔جس نے ہمیں دھو کہ دیاوہ ہم میں سے نہیں ہے۔577 - رُوِيَ عَن ابن عمر رضى الله عَنْهُمَا عَن النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ إِن الله يُحِبُّ الْمُؤمِنَ المحتَرِفَ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِي فِي الْكَبِيرِ وَالْبَيْهَقِى (الترغيب والترهيب للمنذري ، كتاب البيوع وغيرها الترغيب فى الاكتساب بالبيع 2469) حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الی یکم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ماہر دست کار اور ہنر مند مومن کو پسند کرتا ہے۔صحت و مرض، پر ہیز اور اعلاج 578- عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ: الضِخَةُ وَالفَرَاغُ (بخاری کتاب الرقاق باب ولا عيش الا عيش الآخرة 6412) حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الیم نے فرمایا دو نعمتیں ایسی ہیں کہ جن میں بہت سے لوگ گھاٹا کھا رہے ہیں۔صحت اور فراغت۔