حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 30 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 30

30 بالذات، بے نیاز ، صاحب بزرگی، یکتا، یگانه، مستغنی، قدرت والا، صاحب اقتدار ، آگے بڑھانے والا، پیچھے ہٹانے والا، پہلا، آخری، عیاں، نہاں، مالک متصرف، بلند و بالا، نیکوں کی قدر کرنے والا، توبہ قبول کرنے والا ، انتقام لینے والا، معاف کرنے والا، نرم سلوک کرنے والا، بادشاہت کا مالک، عظمت و کرامت والا، انصاف کرنے والا، یکجا کرنے والا، بے نیاز، بے نیاز کرنے والا، روکنے والا، ضرر کا مالک، نفع دینے والا، نور ہی نور ، ہدایت دینے والا، نئی سے نئی ایجاد کرنے والا، صاحب بقا، اصل مالک، راہنما، سزا دینے میں دھیما۔10- عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَالسَّمَوَاتُ مَطوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ قَالَ يَقُولُ اللَّهُ أَنَا الْجَبَّارُ أَنَا الْمُتَكَبَرُ أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الْمُتَعَالِي يُمَجِدُ نَفْسَهُ قَالَ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرَدْدُهَا حَتَّى رَجَفَ بِهِ الْمِنْبَرُ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيَخِرُ بِهِ (مسند احمد بن حنبل ، مسند المكثرين من الصحابة ، مسند عبد الله بن عمر 5608) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ہم نے یہ آیت پڑھی اور آپ منبر پر تھے وَالسَّمَوَات مَطوِيَّاتُ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ (اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لیٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں) حضور صلی اللہ کریم نے کہا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں بڑی طاقتوں والا اور نقصان کی تلافی کرنے والا ہوں، میرے لئے ہی بڑائی ہے ، میں بادشاہ ہوں، میں بلند شان والا ہوں۔وہ اللہ تعالیٰ) اپنی ذات کی مسجد اور بزرگی بیان کرتا ہے۔رسول اللہ صلی علی یکم ان کلمات کو بار بار بڑے جوش سے دہرا رہے تھے یہاں تک کہ منبر لرزنے لگا اور ہمیں خیال ہوا کہ کہیں آپ منبر سے گر ہی نہ جائیں۔11۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كَذَّبَنِي عَبْدِى وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ وَشَتَمَنِي وَلَمْ يَكُنْ لَهُ ذَلِكَ تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ فَلَنْ يُعِيدَنَا