حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 417 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 417

417 صحبت صالحین اور آداب مجلس 517ـ عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِنَّمَا مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ، وَالْجَلِيسِ السَّوْءِ، كَحَامِلِ الْمِسْكِ، وَنَافِحِ الْكِيرِ، فَحَامِلُ الْمِسْكِ: إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْهُ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا طَيْبَةٌ ، وَنَافِخُ الْكِيرِ: إِمَّا أَنْ يُخْرِقَ ثِيَابَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ بيعا حبيقة (مسلم کتاب البر والصلة باب استحباب مجالسة الصالحين و مجانبة قرناء السوء4748) الله حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ نبی صلی ال یکم نے فرمایا اچھے ساتھی اور برے ساتھی کی مثال مشک اٹھانے والے اور بھٹی جھو نکنے والے کی سی ہے۔خوشبو والا یا تو تجھے (خوشبو) دے دے گا یا تو اس سے خرید لے گا یا کم از کم تجھے اس سے اچھی خوشبو تو آجائے گی اور بھٹی جھونکنے والا یا تو تیرے کپڑے جلا دے گا یا تجھے اس سے بد بو آئے گی۔518ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ الرَّجُلُ عَلَى دین فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ خليله (ابوداؤد کتاب الادب باب من يؤمر ان يجالس 4833) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الیکم نے فرمایا انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے (یعنی دوست کے اخلاق کا اثر انسان پر ہوتا ہے) اس لئے اسے غور کرنا چاہئے کہ وہ کسے دوست بنارہا ہے۔