حدیقۃ الصالحین — Page 396
396 وَلَا تَعْجَزْ، وَإِنْ أَصَابَكَ شَيْءٌ، فَلَا تَقُلْ لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا، وَلَكِنْ قُلْ قَدَرُ اللَّهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ، فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ (مسلم کتاب القدر باب فى الامر بالقوة وترك العجز۔۔۔4802) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا کہ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے جو بھی تیرے لئے مفید ہے تو اس کی خواہش رکھ اور اللہ سے مدد طلب کر اور ہمت نہ ہار اور اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو یہ مت کہہ کہ اگر میں (ایسا) کرتا تو یہ یہ ہو جا تا بلکہ کہو کہ اللہ کی تقدیر تھی جو اس نے چاہا سو کیا کیونکہ (لفظ) لو ( یعنی اگر تو شیطان کے لئے راہ کھول دیتا ہے۔474 ـ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ قَالَتْ: فَسَابَقْتُهُ فَسَبَقْتُهُ عَلَى رِجْلَى، فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي فَقَالَ هَذِهِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ (ابو داؤد كتاب الجهاد باب في السبق على الرجل 2578) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ وہ نبی صلی للی نام کے ساتھ ایک سفر میں تھیں۔وہ کہتی ہیں میں نے آپ سے دوڑ کا مقابلہ کیا۔میں اس دوڑ میں آپ سے آگے نکل گئی۔جب میر اوزن زیادہ ہو گیا تو میں نے آپ سے مقابلہ کیا تو آپ آگے بڑھ گئے فرمایا یہ اس کی جگہ ہے۔