حدیقۃ الصالحین — Page 393
393 468 عَنْ أَنَي أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ الْمِلْنِي، قال النبى صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا حَامِلُوكَ عَلَى وَلَدٍ نَاقَةٍ قَالَ وَمَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ النَّاقَةِ ؟ 3 فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَلْ تَلِدُ الْإِبِلَ إِلَّا النُّوقُ (ابوداؤد کتاب الادب ما جاء في المزاح 4998) حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی یہ کام کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا یار سول اللہ ! مجھے سواری کا جانور مہیا فرمائیے۔نبی صلی للی یکم نے فرمایا میں سواری کے لئے تمہیں اونٹنی کا بچہ دوں گا۔وہ کہنے لگا میں اونٹنی کا بچھ لے کر کیا کروں گا؟ اس پر نبی صلی نیلم نے فرمایا کیا اوٹ اونٹنی کا بچہ نہیں ہوتا ؟ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا اسْتَعْمَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي حَامِلُكَ عَلَى وَلَدِ النَّاقَةِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ النَّاقَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَلْ تَلِدُ الإِيلَ إِلَّا النُّوقُ؟ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء فى المزاح 1991) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم سے ایک شخص نے سواری کے لئے جانور مانگا۔آپ نے اس سے فرمایا میں سواری کے لئے تمہیں اونٹنی کا بچہ دوں گا۔وہ کہنے لگا یارسول اللہ! میں اونٹنی کا بچہ لے کر کیا کروں گا؟ اس پر رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا کیا اونٹ اونٹنی کا بچہ نہیں ہوتا؟ 469 - عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا ذَا الْأُذُنَيْنِ (ابوداؤد کتاب الادب باب ماجاء في المزاح 5002) حضرت انس بیان کرتے ہیں رسول اللہ نے ایک بار از راہ مزاح انہیں کہا ” اے دوکانوں والے“۔