حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 378 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 378

378 حضرت انس بن مالک کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی الی یکم جب قضائے حاجت کے لئے جاتے تو میں اور ایک لڑکا پانی کی چھا گل اور برچھی اٹھا کر لے جاتے۔پانی سے آپ استنجا کرتے۔-444 عن أبي أيوب الأَنْصَارِي، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنَّى أَحَدُكُمُ الغَائِط ، فَلَا يَسْتَقْبِلِ القِبْلَةَ وَلَا يُوَلِّهَا ظَهْرَهُ (بخاری کتاب الوضوء باب لا تستقبل القبلة بغائط او بول۔۔۔144) حضرت ابوایوب انصاری نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت کے لئے جائے تو وہ قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ اس کی طرف اپنی پیٹھ کرے۔مشرق کی طرف منہ کر دیا مغرب کی طرف۔445 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اتَّقُوا اللَّغَانَيْنِ قَالُوا وَمَا اللعَانَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ الَّذِى يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ، أَوْ فِي ظِلِّهِمْ (مسلم کتاب الطهارة باب النهي عن التخلي في الطرق۔۔۔389) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا کہ دو لعنت کرنے والوں کی لعنت کا باعث بننے والے کام) سے بچو۔لوگوں نے پوچھا یار سول اللہ !وہ دو لعنت کرنے والے کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا( اس شخص پر لعنت کرنے والے) جو لوگوں کے رستہ میں یا ان کے سایہ کی جگہ میں قضائے حاجت کرتا ہے۔