حدیقۃ الصالحین — Page 374
374 حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الیم نے فرمایا خدا تعالیٰ کی قسم ! وہ شخص مومن نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کی قسم ! وہ شخص مومن نہیں ہے۔خدا تعالی کی قسم اوہ شخص مومن نہیں ہے۔آپ صلی علیم سے پوچھا گیا۔یارسول اللہ ! کون مومن نہیں ہے ؟ آپ ملی ٹیم نے فرما یا وہ جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں اور اس کے اچانک واروں سے محفوظ نہ ہو۔436ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ، وَالْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ، يَكْفُ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَيَحُوطُهُ مِنْ وَرَائِهِ (ابوداؤد كتاب الادب باب فى النصيحة و الحياطه 4918) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا مومن دوسرے مومن کے لئے آئینہ ہے (یعنی اپنا آپ اس میں دیکھتا ہے)۔اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے۔اپنے بھائی کا مال و متاع ضائع کرنے سے بچتا ہے اور اس کی غیر حاضری میں اس کے مال کی دیکھ بھال کرتا ہے۔صفائی اور نظافت 437 ـ عَنْ أَبِي مَالِكِ الْأَشْعَرِي قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ (مسلم کتاب الطهارة باب فضل الوضوء (320) حضرت ابو مالک اشعری کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للی یک نے فرمایا صفائی و پاکیزگی ) نصف ایمان ہے۔