حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 373 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 373

373 حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اے ابو ذر ا جب تو شور بہ بنائے تو اس میں پانی زیادہ ڈال دے اور پڑوسیوں کا خیال کر۔433- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَا نِسَاءَ المُسْلِمَاتِ، لَا تخون جَارَةً جَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِن شَاةٍ (بخاری کتاب الادب باب لا تحقرن جارة لجارتها 6017) حضرت ابو ذر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی العلیم نے فرمایا اے مسلمان عور تو ! کوئی عورت اپنی پڑوسن سے حقارت آمیز سلوک نہ کرے۔اگر بکری کا ایک پایہ بھی بھیج سکتی ہو تو اسے بھیجنا چاہئے۔434 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَاليَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتُ (بخاری کتاب الادب باب اكرام الضيف و خدمته۔۔۔6136) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ا ہم نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ( یعنی سچا مومن ہے ) وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے۔جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اپنے مہمان کا احترام کرے۔جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ بھلائی اور نیکی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔435 ـ عَنْ أَبِي هُرَيحٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ، وَاللهِ لا يُؤْمِنُ قِيلَ وَمَنْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ بخاری کتاب الادب باب اثم من لا يا من جاره بوائقه 6016)