حدیقۃ الصالحین — Page 372
372 430- عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ لِي أَنْ أَعْلَمَ إِذَا أَحْسَنْتُ، وَإِذَا أَسَأْتُ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَمِعْتَ جِيرَانَكَ يَقُولُونَ أَنْ قَد أَحْسَنُتَ، فَقَدْ أَحْسَنْتَ، وَإِذَا سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ: قَدْ أَسَأْتَ، فَقَدْ أَسَأْتَ ابن ماجه كتاب الزهد باب الثناء الحسن (4223) حضرت عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم سے کسی شخص نے یہ عرض کیا کہ میرے لئے کیسے ہو سکتا ہے کہ میں جان لوں کہ جب میں نے اچھا کام کیا ہے اور جب میں نے برا کام کیا ہے۔نبی صلی الی ٹیم نے فرمایا جب تو پڑوسیوں کو یہ کہتا سنے کہ تم نے اچھا کام کیا ہے تو تم نے اچھا کیا ہے اور جب تم ان کو یہ کہتے سنو کہ تم نے برا کیا ہے تو تم نے برا کیا۔431 عَنْ عَبْدِ الله بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ الأَصْحَاب عِنْدَ اللهِ خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهِ، وَخَيْرُ الجِيرَانِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِجَارِهِ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في حق الجوار 1944) حضرت عبد اللہ بن عمر و بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ساتھیوں میں سے وہ ساتھی اچھا ہے جو اپنے ساتھی کے لئے اچھا ہو۔اور پڑوسیوں میں وہ پڑوسی بہترین ہے جو اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کر۔432 عن أبي ذَرٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا ذَرٍ إِذَا طَبَخْتَ مَرْقَةٌ فَأَكْثِرُ مَاءَهَا، وَتَعَاهَدُ جِيرَانَكَ (مسلم کتاب البر والصلة باب الوصية بالجار و الاحسان اليه 4744)