حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 23 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 23

23 -2 عن أبي هريرةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يُبْعَثُ النَّاسُ عَلَى نِيَّاتِهِمُ (ابن ماجہ کتاب الزهد باب النية 4229) حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا یقینا لوگوں کا حشر ان کی نیتوں کے مطابق ہو گا۔( یعنی اپنی اپنی نیت کے مطابق وہ اجر پائیں گے)۔3- عَن أبي هريرةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔۔۔۔۔إِنَّ اللَّهَ لَا يَنظُرُ إِلَى أَجْسَادِكُمْ وَلَا إلَى صُوَرِكُمْ وَلَكِن يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ (مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم ظلم المسلم خذله و احتقاره 4636) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی کلم نے فرمایا یقینا اللہ تمہارے جسموں کو نہیں دیکھتا اور نہ تمہاری صورتوں کو بلکہ وہ تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے۔-4- عَنْ مُعَاوِيَةَ بْن أَبِي سُفْيَانَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ كَالْوِعَاءِ إِذَا طَابَ أَسْفَلُهُ طَابَ أَعْلَاهُ وَإِذَا فَسَدَ أَسْفَلُهُ فَسَدَ أَعْلَاهُ (ابن ماجه كتاب الزهد باب التوقى على العمل 4199) حضرت معاویہ بن ابو سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی للی کم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اعمال ایک برتن کی طرح ہیں جب اس کا نچلا حصہ اچھا ہو تو اس کا اوپر کا حصہ بھی اچھا ہو تا ہے اور جب اس کا نچلا حصہ گندہ اور خراب ہو تو اوپر کا حصہ بھی گندہ اور خراب ہوتا ہے۔