حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 352 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 352

352 394 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُبَوِدَانِهِ وَيُنَقِرَانِهِ وَيُمَحِسَانِهِ، كَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةٌ جَمْعَاءَ، هَلْ تُحِشُونَ فِيهَا مِنْ جَدُعَاءَ ؟ (مسلم کتاب القدر باب معنی کل مولود يولد على الفطرة۔۔۔4789) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ ہر بچہ فطرت (صحیحہ) پر پیدا کیا جاتا ہے۔پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی اور مجوسی بنا دیتے ہیں جیسے ایک چوپایہ سالم چوپائے کو ہی جنم دیتا ہے۔کیا تم اس میں کوئی چیز کٹی ہوئی دیکھتے ہو ؟ 395- حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْن مُوسَى عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ماجاء في ادب الولد (1952) حضرت ایوب اپنے والد اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین اعلیٰ تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولاد کو دے سکتا ہے۔396 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَارِثُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكِ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ وَأَحْسِنُوا ادبهم ابن ماجه کتاب الادب باب بر الوالد و الاحسان إلى البنات 3671) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ نیلم نے فرمایا اپنی اولاد کی عزت کرو اور ان کی اچھی تربیت کرو۔