حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 22 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 22

22 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْن سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْن وَقَاصِ اللَّيْنَ يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لِامْرِ مَا نَوَى فَمَن كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُها أو امرأة يَتَزَوْجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ (بخاری کتاب الايمان والنذور باب النية في الايمان 6689) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی الل ولم کو فرماتے ہوئے سنا یقیناً اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے اور ہر انسان کے لئے وہی ہے جو اس نے نیت کی۔پس جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی خاطر ہو تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہی ہو گی اور جس نے دنیا حاصل کرنے یا کسی عورت سے شادی کرنے کی خاطر ہجرت کی تو اس کی ہجرت اسی کی خاطر ہے جس کے لئے اس نے ہجرت کی۔عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنَّيَّةِ وَإِنَّمَا لِامْرِ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ لِدُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوْجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ (مسلم کتاب الامارة باب قوله صلى الله علیه وسلم انما الاعمال بالنية 3516) حضرت عمر بن خطاب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الکریم نے فرمایا اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی۔پس جس شخص کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول صلی علیم کے لئے ہے تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول صلی الی ظلم کے لئے ہے۔اور جس کی ہجرت دنیا کے لئے ہے کہ وہ اُسے حاصل کرے یا کسی عورت کے لئے جس سے وہ شادی کرے تو اس کی ہجرت اسی کے لئے ہے جس کے لئے اس نے ہجرت کی۔