حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 320 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 320

320 اب اگر اُوپر کے درجہ والے انہیں وہ بات جس کا انہوں نے ارادہ کیا ہے ، کرنے دیں تو سب کے سب ہلاک ہو جائیں گے اور اگر ان کے ہاتھ پکڑ لیں تو وہ بھی نجات پا جائیں اور دوسرے بھی سب نجات پا جائیں۔351 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ مُعَاذَا قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَادْعُهُمْ إِلَى هَبَادَة أن لا إله إلا الله وأني رَسُولُ الله ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، فَأَعْلِمُهُمْ أَنَّ اللهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةٌ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَاتِهِمْ فَتُرَدُّ فِي فُقَرَائِهِمْ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، فَإِنَّهُ ليْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللهِ حِجَابٌ (مسلم کتاب الایمان باب الدعاء إلى الشهادتين و شرائع الاسلام (19) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علی کلم نے مجھے بھیجا اور فرمایا تم اہل کتاب کی ایک قوم کی طرف جارہے ہو ، ان کو اس شہادت کی طرف بلاؤ کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کار سول صلی ا یہ ظلم ہوں۔اگر وہ یہ بات مان لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔اگر وہ یہ بھی تسلیم کر لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر صدقہ فرض کیا ہے جو ان کے امیروں سے لیا جائے گا اور ان کے غرباء کو دیا جائے گا۔اگر وہ یہ بات تسلیم کر لیں تو ان کے عمدہ اموال لینے سے بچنا اور مظلوم کی (بد) دعا سے ڈر کر رہنا کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی روک نہیں ہے۔1: صدقہ سے یہاں مرادز کوۃ ہے۔