حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 317 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 317

317 346ـ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ۔۔۔۔۔۔۔۔قَالَ أَوَّلُ مَنْ بَدَأَ بِالْخُطْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ قَبْلَ الصَّلَاةِ مَرْوَانُ۔فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ الصَّلَاةُ قَبْلَ الْخُطَبَةِ، فَقَالَ قَدْ تُرِكَ مَا هُنَالِكَ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ قَضَى مَا عَلَيْهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيْرُهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ (مسلم کتاب الایمان باب بيان كون النهي عن المنكر من الايمان (62) طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے عید کے دن نماز سے پہلے خطبہ دینا شروع کیا وہ مروان تھا۔ایک شخص کھڑا ہو گیا اور کہا نماز خطبہ سے پہلے ہوتی ہے۔اس نے کہا یہاں جو ہوا کرتا تھا اس کو ترک کر دیا گیا ہے۔اس پر حضرت ابوسعید نے کہا اس شخص نے اپنا فرض ادا کر دیا۔میں نے رسول اللہ صلی الی یک کو فرماتے سنا ہے تم میں سے جو کوئی نا پسندیدہ کام دیکھے وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے، اگر اسے طاقت نہ ہو تو پھر اپنی زبان سے اور اگر یہ طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔عن أبي سعيد الخدري، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَن رأى مُنكَرًا فَاسْتَطَاعَ أَنْ يُغَيْرَهُ بِيَدِهِ فَلْيُغَيْرُهُ بِيَدِهِ وَقَطَعَ هَنَّادٌ بَقِيَّةَ الْحَدِيثِ، وَفَاهُ ابْنُ الْعَلَاءِ فإن لم يستطع فبلسانه، فَإِن لَمْ يَسْتَطِعْ بِلِسَانِهِ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ (ابو داؤد کتاب الملاحم باب الامر والنهي (4340) حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی للی نیلم کو فرماتے سنا کہ تم میں سے جو کوئی ناپسندیدہ کام دیکھے اور وہ طاقت رکھتا ہو کہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل سکے تو وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل۔اور اگر اسے طاقت نہ ہو تو پھر اپنی زبان سے اور اگر اسے زبان سے طاقت نہ ہو تو اپنے دل سے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے۔