حدیقۃ الصالحین — Page 316
316 بلائے تو اس پر اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا اس کی پیروی کرنے والوں کے گناہ ہوں گے۔یہ بات ان کے گناہوں میں سے بھی کم نہ کرے گی۔344- عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ (مسند ابی حنیفه کتاب الادب، باب بيان ذكر المتفرقات 469) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا نیک باتوں کا بتانے والا ان پر عمل کرنے والے کی طرح ہوتا ہے ( یعنی عمل کرنے والے کی طرح اسے بھی ثواب و اجر ملتا ہے)۔345- عن أنيس عَنِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ يَنرُوا ولا تعبروا وبخيرُوا وَلا تُنفِرُوا الله و (بخاری کتاب العلم باب ما كان النبي لا يتخولهم بالموعظة (69) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی صلی ایم نے فرمایا آسانی کرو۔سختی نہ کرو اور خوشی کی باتیں سنایا کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔عَنْ أَبِي التَّيَاحِ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْرُ وا وَلَا تُعَشِرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنفِرُوا مسلم كتاب الجهاد باب فى الامر بالتيسير وترك التنفير (3250) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا آسانی پیدا کر و اور مشکل پیدا نہ کرو اور سکینت پہنچاؤ اور متنفر نہ کرو۔