حدیقۃ الصالحین — Page 315
315 امر بالمعروف و نہی عن المکر دعوت وارشاد اور وعظ و تبشیر 342- عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْن سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ فَقَالَ عَلَى : يَا رَسُولَ اللهِ أُقَاتِلُهُمْ حَتَّى يَكُونُوا مِثْلَنَا، فَقَالَ انْفُذُ عَلَى رِسُلِكَ، حَتَّى تَنْزِلَ بِسَاحَتِهِمْ، ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، وَأَخْبِرْهُمْ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ مِنْ حَقِ الله فِيهِ، فَوَ الله لَأَنْ يَهْدِيَ اللهُ بِكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ (مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل علی بن ابی طالب 4409) حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے خیبر کے دن فرمایا حضرت علی نے کہا یارسول اللہ ! میں ان سے لڑوں کہ وہ ہمارے جیسے ہو جائیں۔آپ نے فرمایا تم اپنی رفتار پر چلتے جاؤ یہاں تک کہ تم ان کے صحن میں اتر و۔پھر انہیں اسلام کی طرف بلاؤ اور انہیں بتاؤ جو اللہ کے حق میں سے ان پر واجب ہیں کیونکہ اللہ کی قسم اگر اللہ تمہارے ذریعہ سے ایک آدمی کو (بھی) ہدایت دے دے۔وہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے۔343- عَنْ أَبي هُرَيْرَةً، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورٍ مَنْ تَبِعَهُ، لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلالَةٍ، كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الإقي مِثْلُ أَقَامِ مَنْ تَبِعَهُ، لَا يَنقُصُ ذَلِكَ مِنْ أَثَامِهِمْ شَيْئًا (مسلم کتاب العلم باب من سن سنة حسنة أو سيئة ومن دعا الى هدى او ضلالة 4817) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جو شخص ہدایت کی طرف بلائے تو اس کا اجر ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کی مانند ہو گا اور یہ ان کے اجر میں کچھ بھی کم نہ کرے گی اور جو شخص گمراہی کی طرف