حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 314 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 314

314 حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ قریش کی ہجو کا جواب دو کیونکہ وہ ان پر تیروں کی مار سے زیادہ گراں ہے۔341- عَنِ البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةً يحسّان بن ثابت : اهج المُشْرِكِينَ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ (بخاری کتاب المغازی باب مرجع النبي له من الاحزاب 4124) حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ کے واقعہ میں حسان بن ثابت سے کہا ان مشرکوں کی ہجو کرو، جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ عُمَرَ، مَرَّ بِحَسَّانَ وَهُوَ يُنْشِدُ الشِعْرَ فِي الْمَسْجِدِ، فَلَحَظَ إِلَيْهِ، فَقَالَ قَدْ كُنْتُ أُنْشِدُ، وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ أَنْشُدُكَ اللَّهَ أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَجِبْ عَنِي، اللَّهُمَّ أَيْدُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فضائل حسان الله بن ثابت 4525) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ، حضرت حسان کے پاس سے گزرے اور وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے تو انہوں (حضرت عمر نے اُن (حضرت حسان) کی طرف دیکھا تو انہوں نے کہا کہ میں تو اس وقت بھی شعر پڑھا کرتا تھا جب اس میں آپ سے بہتر موجود تھے۔پھر وہ حضرت ابو ہریرہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم نے رسول اللہ صلی الی یم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری طرف سے جواب دو اے اللہ ! روح القدس سے اس کی تائید فرما۔