حدیقۃ الصالحین — Page 17
17 ہے بہر حال اس قسم کے اسباب کی وجہ سے اسماء الرجال کے فن میں تابعین اور تبع تابعین کے زمانی طبقاتی تفاوت کو بھی بڑی اہمیت حاصل ہوئی۔تابعین اور تبع تابعین کے طبقات طبقات کے تعین کے لیے قریباً بیس سال کے عرصہ کو معیار بنایا گیا ہے۔۔1 طبقہ اولیٰ : کبار تابعین جیسے سعید بن المسیب، عروہ بن زبیر وغیرہ 2 طبقہ ثانیہ : اوساط تابعین جیسے حسن بصری، ابن سیرین وغیرہ 3 طبقه ثالثه : تابعین کا وہ طبقہ جس نے صحابہ کو دیکھا تو ہو لیکن اس کی اکثر روایات کبار تابعین سے مروی ہوں جیسے محمد بن شہاب زہری۔۔4 طبقہ رابعہ : صغار تابعین جنہوں نے ایک دو سے زیادہ صحابہ کو نہ دیکھا ہو اور صحابہ سے ان کا سماع برائے نام ہو جیسے ہشام بن عروہ، اعمش وغیرہ۔5 طبقہ خامسہ : تابعین کا وہ طبقہ جو طبقہ رابعہ کا قریباً قریباً ہمعصر لیکن کسی صحابی سے اس کی لقاء کی تصریح نہ ملتی ہو جیسے جریج وغیرہ۔طبقہ سادسہ : کبار تبع تابعین جیسے امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام ثوری وغیرہ۔7 طبقه سابعه : اوساط تبع تابعین جیسے ابن عیینہ ، امام محمد وغیرہ۔8 طبقه ثامنہ : صغار تبع تابعین جیسے امام شافعی، ابو داؤد، طیالسی، عبد الرزاق وغیرہ۔و طبقہ تاسعہ : تبع تابعین سے روایت کرنے والا راویوں کا ایسا بڑا طبقہ جس کا کسی تابعی سے ملنا تاریخی ثابت نہ ہو جیسے امام احمد بن حنبل، یکی ابن یحی، ابن المنذر۔10 طبقه عاشرہ : تبع تابعین سے روایت کرنے والا در میانی طبقہ جیسے امام بخاری، امام مسلم ، امام ذہلی۔۔11 طبقه حادیہ عشر : تبع تابعین سے بہت کم روایت کرنے والا چھوٹا طبقہ جیسے امام ترمذی، امام ابو بکر طور پر بن ابی شیبہ۔