حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 15 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 15

15 3۔وہ صحابہ جنہوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔4۔وہ صحابہ جو بیعت عقبہ اولیٰ میں شامل ہوئے۔5 وہ صحابہ جو بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔6۔وہ صحابہ جو بیعت عقبہ ثالثہ میں شامل ہوئے۔7 وہ صحابہ جنہوں نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور اسوقت مدینہ پہنچے جبکہ ابھی حضور صلی للہ ہم قباء میں قیام فرما تھے اور ابھی قباء میں مسجد کی تعمیر شروع نہیں ہوئی تھی۔8 وہ صحابہ جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور بدری صحابی کہلائے۔رض و۔وہ صحابہ جنہوں نے غزوہ بدر کے بعد اور صلح حدیبیہ سے پہلے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔10۔”اہل بیعت رضوان“ یعنی وہ صحابہ جو حدیبیہ کے مقام پر بیعت رضوان میں شامل ہوئے۔11۔وہ صحابہ جنہوں نے صلح حدیبیہ کے بعد اور فتح مکہ سے پہلے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔12۔وہ صحابہ جنہوں نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا۔13۔وہ صحابہ جو حضور کی حیات میں ابھی نابالغ بچے تھے لیکن انہوں نے حضور کو دیکھا تھا۔بعض نے اہل صفہ “ کو صحابہ کا الگ طبقہ شمار کیا ہے۔حفظ اور بات آگے پہنچانے کے ذوق نیز فراست اور مختلف الانواع ذمہ واریوں کے لحاظ سے صحابہ کی روایات کی تعداد مختلف ہے۔سب سے زیادہ روایتیں حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کی ہیں جن کی تعداد 5374 بتائی گئی ہے۔اسی طرح حضرت عبد اللہ بن عمر کی روایات کی تعداد 2630، حضرت انس بن مالک کی 2286، حضرت عائشہ کی 2210 ، حضرت عبد اللہ بن عباس کی 1660 ، حضرت جابر بن عبد اللہ کی 1540 حضرت ابو سعید الخدری کی 1170، حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی 848، حضرت عبد اللہ بن عمرو کی 700، حضرت علی کی 586 ، حضرت عمر کی 537 ، حضرت ابوذر کی 281 اور حضرت ابو بکر کی روایات کی کل تعداد 132 ہے۔1 حاشیه مالک بن انس صفحه 170 ، 171 مصنفه عبد الحليم الجندى دار المعارف قاهره مصر 6