حدیقۃ الصالحین — Page 259
259 275- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ أَبُو القَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُنِي عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ (بخاری کتاب الصوم باب قول النبي صل اللهم اذا رأيتم الهلال فصوموا۔۔۔۔۔۔1909) - حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی یم نے فرمایا۔یا کہا ابو القاسم علی یم نے فرمایا۔اُسے دیکھ کر روزہ رکھو اور اُسے دیکھ کر افطار کرو اور اگر ابر کی وجہ سے تمہیں نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس دن کی گنتی پوری کر لو۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمُ الهلال فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفَطِرُوا فَإِنْ عُمْ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا (مسلم کتاب الصیام باب وجوب صوم رمضان لروية الهلال1794) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی نیلم نے فرمایا جب تم نی چاند دیکھو تو روزے رکھو اور جب تم اسے دیکھو تو روزے رکھنے چھوڑ دو۔اگر بادل وغیرہ کی وجہ سے تمہیں نظر نہ آئے تو تیس دن روزے کرو۔276- حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَخَرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً (بخاری کتاب الصوم باب بركة السحور من غير ايجاب (1923) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی علی کرم نے فرمایا سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔