حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 13 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 13

13 حضرت امام مسلم " : آپ کا نام مسلم بن حجان ہے۔202, میں پید اہوئے 261, میں وفات پائی۔66 نیشا پور کے رہنے والے تھے۔حدیث کے مانے ہوئے امام ، تقویٰ اور ورع میں بلند مقام اور حافظ احادیث رسول تھے۔آپ کی تصنیف کردہ کتاب کا نام " صحیح مسلم " ہے۔مضامین کے اعتبار سے اس کتاب کی احادیث کی ترتیب بہت عمدہ ہے لیکن امام صاحب نے اپنی طرف سے ابواب کا کوئی عنوان قائم نہیں کیا بلکہ ترتیب کو مد نظر رکھ کر احادیث روایت کرتے چلے گئے۔صحیح بخاری کے بعد بلحاظ صحت ”صحیح مسلم “ کا درجہ تسلیم کیا گیا ہے۔حضرت امام ترمذی : آپ کا نام محمد بن عیسی ہے 209, میں پید اہوئے 279, میں وفات ہوئی۔ترکستان کے شہر ترمذ کے رہنے والے تھے۔علم حدیث کے مشہور امام اور تقویٰ شعاری کے بلند مقام کے مالک تھے۔آپ کی کتاب کا نام ” جامع ترمذی ہے۔صحاح میں اس کا درجہ تیسرا ہے۔امام ترمذی اپنی کتاب میں روایت حدیث کے ساتھ ساتھ علماء میں اس کی مقبولیت اور صحت کے لحاظ سے اس کی قدر و قیمت کو بھی بیان کرتے گئے ہیں۔کتاب کی یہ خصوصیت اسے دوسری کتابوں سے ممتاز کرتی ہے۔ข حضرت امام ابو داؤد " : آپ کا نام سلیمان بن اشعث ہے 202ء میں پید اہوئے 275ء میں وفات ہوئی۔سجستان کے رہنے والے علم حدیث کے مسلمہ امام اور ورع و تقوی میں مشہور و معروف تھے۔بعد میں بصرہ ہجرت کر آئے اور وہیں وفات پائی۔آپ کی تصنیف کردہ کتاب کا نام ”سنن ابی داؤد“ ہے اور صحاح میں اس کا ข ข چوتھا درجہ ہے۔حضرت امام ابن ماجہ : آپ کا نام محمد بن ماجہ ہے۔ماحبہ آپ کے والد ماجد کا نام یا ان کا لقب تھا۔209 میں عراق کے مشہور شہر قزوین میں پیدا ہوئے 275ء میں وفات پائی۔مانے ہوئے امام حدیث اور اپنے زمانہ کے مشہور و مقبول بزرگ تھے۔آپکی تصنیف کردہ کتاب کا نام ”سنن ابن ماجہ“ ہے اور صحاح میں اس کا پانچواں درجہ ہے۔حضرت امام نسائی : آپ کا نام احمد بن شعیب ہے۔215ء میں پیدا ہوئے 303, میں وفات ہوئی۔خراسان کے مشہور شہر نساء کے رہنے والے تھے۔تقویٰ اور زہد میں بلند مقام پایا۔امامت حدیث کا مر تبہ نصیب ہو ا۔آپ کی کتاب کا نام ”سنن نسائی“ ہے صحاح ستہ میں اس کا چھٹا مقام ہے۔