حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 12 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 12

12 پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ احادیث ، و علی ھذا القیاس دوسرے صحابہ کی احادیث۔جیسے مسند احمد بن حنبل "جو مختلف صحابہ کی روایات سے قریباً چالیس ہزار احادیث پر مشتمل ہے۔اس کے مصنف حضرت امام احمد بن حنبل نہیں جو 164ء میں پیدا ہوئے اور 241, میں وفات پائی۔۔2 معجم : حدیث کی وہ کتاب ہے جس میں ہر استاد یا ہر شہر کی احادیث کو بلالحاظ مضمون الگ الگ اجزاء میں بیان کیا گیا ہو۔جیسے معجم طبرانی 3 جامع: وہ کتاب ہے جس میں ہر قسم کے مضامین کی حدیثیں خاص ترتیب کے مطابق بیان ہوں مثلاً عقائد، احکام، آداب، معاشرہ، تصوف، اخلاق، تاریخ و تفسیر وغیرہ جیسے جامع صحیح بخاری، جامع ترمذی۔سنن: وہ کتاب جس میں صرف احکام و آداب سے متعلقہ احادیث جمع کی گئی ہوں یعنی وہ کتاب فقہی ابواب سے متعلق احادیث پر مشتمل ہو جیسے سنن ابو داؤد، سنن نسائی۔صحیحین: صحت کے لحاظ سے حدیث کی دو بہت ہی مشہور کتا ہیں یعنی صحیح بخاری اور صحیح مسلم 6 صحاح ستہ صحت کے لحاظ سے حدیث کی چھ مشہور کتابیں یعنی بخاری، مسلم ، ترمذی، ابو داؤد، ابن۔5 ماجہ ،نسائی۔اس فہرست میں موطا امام مالک کا ذکر اس لئے الگ نہیں آیا کیونکہ اس کتاب کی سب احادیث میں آچکی ہیں۔) مختصر حالات محد ثین صحاح ستہ : حيين حضرت امام بخاری : آپ کا نام محمد بن اسماعیل بخاری ہے۔194ء میں میں بخارا میں پیدا ہوئے اور 256ء میں وفات پائی۔آپ حافظ حدیث ، زاہد و متقی اور بلند پایہ امام المحد ثین تھے۔آپکی تصنیف کردہ کتاب کا نام ”جامع صحیح بخاری“ ہے۔صحت کے لحاظ سے اس کتاب کو ” اصح الکتاب بعد کتاب اللہ“ کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا ہے۔