حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 238 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 238

238 حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ نبی صلی المی ام رات کے پچھلے حصہ ) میں گیارہ رکعت تہجد پڑھتے۔جب فجر طلوع ہوتی تو وہ ملکی رکعتیں پڑھتے اور پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاتے۔جب موذن نماز کے لیے اطلاع دیتا تو آپ نماز دو پڑھانے تشریف لے جاتے)۔237ـ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، قُلْتُ أَرَأَيْتَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ، أَأَطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَاءَةَ ؟ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَيُوتِرُ بِرَكْعَةٍ، قَالَ قُلْتُ إِنِّي لَسْتُ عَنْ هَذَا أَسْأَلُكَ، قَالَ إِنَّكَ لَضَخْمُ، أَلَا تَدَعُنِي أَسْتَقْرِ لَكَ الْحَدِيثَ، كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، وَيُوتِرُ بِرَكَعَةٍ، وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ كَأَنَّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ (مسلم کتاب صلاة المسافرين باب صلاة الليل مثنى مثنى 1243) انس بن سیرین کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے سوال کیا کہ صبح کی نماز سے پہلے کی دور کعت کے بارہ میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ کیا میں ان میں لمبی قراءت کروں ؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی ال کل رات کو دو دور کعت ادا فرماتے۔پھر ایک رکعت کے ساتھ وتر کرتے۔وہ (انس) کہتے ہیں میں نے کہا میں اس بارہ میں آپ سے نہیں پوچھ رہا۔انہوں (حضرت ابن عمرؓ نے کہا تم سادہ لوح ہو۔کیا تم مجھے اتنی مہلت بھی نہیں دو گے کہ میں تمہارے سامنے پوری حدیث بیان کروں۔رسول اللہ صلیالی کی رات کو دو دو رکعت کر کے پڑھتے اور ایک رکعت سے وتر کرتے اور صبح کی نماز) سے قبل دور کعت پڑھتے گویا کہ اذان آپ کو سنائی دے رہی ہے۔238- حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَابِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ ، قَالَ فَصَلَّى لَنَا الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَقْبَلْنَا مَعَهُ، حَتَّى جَاءَ رَحْلَهُ، وَجَلَسَ وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَحَانَتْ مِنْهُ الْتِفَاتَةٌ نَحْوَ حَيْثُ صَلَّى، فَرَأَى نَاسًا قِيَامًا، فَقَالَ مَا